سندھ کے تعلیمی اداروں میں بچیوں کی اموات اور ہراسانی کی روک تھام کے لیے سول سوسائٹی سراپاء احتجاج

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
================

لاڑکانہ امن کمیٹی اور چانڈیو اتحاد کی جانب سے سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کے لیے ریلی نکال کر احتجاج کیا گیا،احتجاج میں سیاسی سماجی، دینی، صحافتی، وکلاء برادری کے علاوہ شہری اتحاد سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں

،چانڈکا میڈیکل کالیج سمیت سندھ کے دیگر تعلیمی اداروں میں بچیوں کی مبینہ بے حرمتی اور اموات قابل تشویش اور افسوسناک ہیں،تعلیمی اداروں

اور اس کی انتظامیہ کو سیاسی چنگل سے آزاد کروایا جائے ورنہ ایسے افسوسناک واقعات ہوتے رہیں گے۔