سیاست میں شرافت اور عوامی خدمت کی پہچان رکھنے والے سندھ کے نامور خاندان کی کہانی جیوے پاکستان کی زبانی۔۔۔۔۔۔۔

سیاست میں شرافت اور عوامی خدمت کی پہچان رکھنے والے سندھ کے نامور خاندان کی کہانی جیوے پاکستان کی زبانی۔۔۔۔۔۔۔


آج کل یہ تاثر عام ہے کہ لوگ سیاست میں صرف پیسہ بنانے آتے ہیں لیکن آج بھی کچھ خاندان ایسے ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کو اپنی سیاسی پہچان بنایا اور خاندان کی زمین جاگیریں اور دولت بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی اور ہمیشہ اپنے لوگوں سے محبت خلوص اور ہمدردی کا رشتہ برقرار رکھا کسی پر فخر کیا اور لوگوں سے عزت اور نیک نامی کمائی۔
آج کی یہ کہانی بھی پاکستان کے ایک ایسے ہی سیاسی خاندان کی ہے جس کا تعلق سندھ سے ہے لیکن پورے پاکستان بلکہ ملک کے باہر بھی اس خاندان کے لوگوں کا نام نہایت عزت و احترام سے لیا جاتا ہے اور لوگ اس خاندان کے افراد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی عوامی خدمات کے معترف ہیں ۔
سندھ کے سابق ڈپٹی سپیکر اور سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں سے ایک مرحوم سید قمر الزماں شا ہ کے خاندان کی کہانی ہے جن کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما سید نوید قمر سے سب واقف ہیں

اور اب ان کے صاحبزادے سید قاسم نوید قمر بھی سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں اور صوبائی کابینہ کا حصہ ہے سرمایہ داری کے اہم قلمدان کو سنبھال کر صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ۔



سید قمر زمان شاہ سیاست کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر انیس سو اڑسٹھ میں سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کی بنیاد رکھی وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں تھے شہید ذوالفقار علی بھٹو ان کے ساتھ ٹنڈو میر محمود میں میٹنگ کرتے رہے ۔سید قمر زمان شاہ 1973 سے 1977 تک سینیٹر رہے وہ ٹنڈو محمد خان سے ایم پی اے بھی بنے اور جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء سے قبل تین مہینے تک سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی تھے ۔انھوں نے سال 2016 میں وفات پائی ۔ان کے صاحبزادوں میں سید نوید قمر نے سیاست میں اور سید ندیم قمر نے شعبہ امراض قلب میں شاندار خدمات انجام دے کر پہچان بنائی ۔
اس خاندان سے جڑا ہوا جو بھی نام سامنے آتا ہے وہ قدآور ہے ۔خود سید قمر زمان شاہ سندھ کی انتہائی قدآور شخصیت سید میران محمد شاہ کے بھانجے اور داماد تھے ۔سچ بات ہے کہ اس خاندان کے تمام افراد نے جس جس پوزیشن پر موقع ملا اپنی بہترین صلاحیتوں اور ذہانت اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاندان کا نام روشن کیا اور اپنے اچھے کاموں اور فیصلوں کی بدولت خاندان کے لیے مزید نیک نامی کمائی۔ سیاست ہو یا زراعت ، سماجی خدمت ہوئی طب کا شعبہ ۔اس خاندان کے افراد ہر جگہ نمایاں اور کامیاب نظر آتے ہیں اور عوامی خدمت ہیں ان کا نصب العین رہا ہے ۔ اپنی مٹی سے محبت اپنے لوگوں سے وفا ۔اگر کسی نے سیکھنی ہے تو اس خاندان سے سیکھے۔
اس خاندان کی خواتین بھی تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ پروفیشنل کیریئر کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں سرگرم عمل نظر آتی ہیں سید نوید قمر کی ہمشیرہ شمائل شاہ اہم قومی ادارے میں طویل عرصے سے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ اس خاندان کے داماد اور بہنوئی ہیں اور اپنے شعبے میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے اور ان کا کام بھی قابل تعریف اور قابل ستائش ہے ۔


نئی نسل میں سید قاسم نوید قمر نئے سیاست اور اقتدار کی سیڑھیوں پر قدم رکھ دیا ہے وہ کامیابی سے اس سفر پر گامزن ہیں۔