اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے مری جانے والے تین سیاحوں کو اغوا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے مری جانے والے تین سیاحوں کو اغوا کرنے کا انکشاف

تھانہ ترنول میں چار پولیس اہلکاروں کےخلاف اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج
مقدمہ شہری محمد شفیع آفریدی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔شہری محمد شفیع کا تعلق شلوبر قمبر خیل ونڈ گرے نوکزی بابا ڈاکخانہ تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے ہے۔
پولیس نے 10لاکھ روپے تاوان وصول کرکے مری جانے والے سیاحوں کو چھوڑا

میں اپنے دوستوں محمد فیاض اور محمد علی کے ہمراء مری جارہا تھا۔سنگجانی ٹول پلازہ پر چار پولیس اہلکاروں نے ہمیں روکا۔ پولیس اہلکار ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر جی 15 کے فلیٹ لے گئے۔ملزمان نے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا جو میرے دوست نے پشاور میں ملزمان کے دوست کو دیا، متن مقدمہ
ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، تین پولیس روپوش ہوگئے ہیں۔تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ترجمان پولیس