آل پاکستان میمن فیڈریشن کے زیر اہتمام سجاول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سندھ میں فری میڈیکل کیمپ لگانا احسن اور قابلِ تقلید اقدام ہے

کراچی ( ) آل پاکستان میمن فیڈریشن میڈیکل کمیٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد سندھ کے پس ماندہ شہر سجاول کے سول اسپتال میں کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں 4500 بچوں کی ختنہ، آنکھوں کا ٹیسٹ اور فری موتیہ کا آپریشن کیا گیا۔ تمام مریضوں میں فری دوائیاں اور تحائف دیئے گئے اور تمام اسٹاف کو کھانا بھی کھلایا گیا۔ سندھ میں عوام کی حالت بہت خراب ہے۔ ایسے موقع پر آل پاکستان میمن فیڈریشن نے ان غریبوں کیلئے بڑے پیمانے پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ یہ بات معروف سیاسی و سماجی رہنما حبیب میمن نے فیڈریشن کی صحت کیلئے اعلیٰ خدمات پر کہی۔ اس موقع پر جاوید میمن، خالد لاکھانی، حنیف موٹلانی، میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزراور آل پاکستان میمن فیڈریشن میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین کریم بڈھانی، فیصل کھانانی ، رفیق میمن و دیگر بھی موجود تھے۔