خودکشی کرنے والے بزنس مین امیرالدین ٹپال کا مشہور چائے کی کمپنی ٹپال ٹی سے کیا تعلق تھا ؟

خودکشی کرنے والے بزنس مین امیرالدین ٹپال کا مشہور چائے کی کمپنی ٹپال ٹی سے کیا تعلق تھا ؟

خودکشی کہ اس واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد عام طور پر لوگوں کا دھیان پاکستان میں چائے کی مشہور کمپنی ٹپال ٹی کی جانب گیا عدالت لوگوں نے یہ سمجھا کہ خودکشی کرنے والے بزنس مین ستر سالہ امیرالدین ٹپال جو کراچی کے ایک پوش علاقے لالہ زار اسٹریٹ ایم ٹی خان روڈ کے مہنگے بنگلے میں رہتے تھے شاید ان کا تعلق ٹپال ٹی کی مینجمنٹ سے ہوگا ۔ اس حوالے سے شہر میں مختلف افواہیں بھی گردش کرتی رہیں لیکن بعد میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔

لالہ زار اسٹریٹ ایم ٹی خان روڈ کے قریب بنگلہ نمبر B/34میں بزنس مین 70سالہ امیر الدین ٹپال نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی ، پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس نے متوفی کا لائسنس یافتہ پستول تحویل میں لے لیا،پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی ڈپریشن کا شکار کسی چائے کمپنی کے مالک نہیں تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں انکی فیملی اور ملازمین بھی موجود تھے ۔

===============================

دوسری طرف شہریوں کی غلط فہمی دور کرنے کے لیے یہ بتانا ضروری ہے کہ ٹپال ٹی کمپنی کی اصل فیملی کونسی ہے اور ٹپال خاندان کے کون کون سے لوگ چائے کی اس مشہور کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں


آفتاب ٹپال
چیئرمین

آفتاب ٹپال ٹپال خاندان کی تیسری نسل اور کمپنی کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ امریکہ سے اپلائیڈ سائنسز میں ایسوسی ایٹس کے ساتھ مارکیٹنگ میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، آفتاب 1977 میں خاندانی کاروبار میں شامل ہونے کے لیے واپس آئے۔ کمپنی کے روزمرہ کے کاموں کو سنبھالتے ہوئے، آفتاب نے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا جو منصفانہ، ایماندارانہ اصولوں پر مبنی تھا۔ اور مختلف کاروباری مشق۔ اس سفر نے ایک قابل تعریف کام کی ثقافت اور ایک کارپوریٹ برانڈ فراہم کیا ہے جس نے اپنے کاروبار کے متعلقہ زمرے میں مارکیٹ لیڈر ہونے کی پہچان حاصل کی ہے۔

===============================

مہوش ٹپال
ڈائریکٹر

مہوش ٹپال ٹپال خاندان کی چوتھی نسل ہیں اور کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں۔ مہوش نے امپیریل کالج لندن سے آنرز کی ڈگری حاصل کرنے کے فوراً بعد خاندانی کاروبار میں شمولیت اختیار کی۔ مہوش نے HR، مارکیٹنگ اور سپلائی چین کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف ملازمتوں کی خدمت کی ہے۔ اس کی دلچسپی کے اہم شعبے میں برانڈ انوویشن اور بزنس مینجمنٹ شامل ہیں۔
==============================

ڈائریکٹر – انٹرنیشنل

مسٹر کمیل ٹپال ٹپال فیملی کی چوتھی نسل اور کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں۔ یوکے سے انٹرنیشنل بزنس کے ساتھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد، کمل نے 2008 میں ٹپال ٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کومل نے کمپنی میں کئی ملازمتیں انجام دی ہیں جن میں بین الاقوامی مارکیٹس، فنانس اور چائے کی سپلائی چین شامل ہیں۔ ان کی دلچسپی کے اہم شعبوں میں چائے کی سپلائی چین اور انٹرنیشنل بزنس ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔

================================

ماریہ ٹپال
بورڈ رکن

ماریہ ٹپال Tapal Tea Pvt Ltd خاندان کی چوتھی نسل ہے۔ ٹورنٹو یونیورسٹی سے مینجمنٹ اور سائیکالوجی میں بی ایس سی کرنے کے بعد اس نے جیمز فنلیز یو کے میں چائے چکھنے اور تجارت کے فن کی تربیت حاصل کی۔

اس کے بعد سے وہ تاپل فیملی آفس اور اس کی سرمایہ کاری کے انتظام میں سرگرم عمل رہی ہیں اور تاپل ٹی بورڈ میں ایک فعال بورڈ ممبر کے طور پر حصہ لے رہی ہیں۔
===============================

یقینی طور پر ٹپال ٹی کمپنی پاکستان میں ایک مشہور اور پرانی کمپنی ہے اس کی مصنوعات کو پاکستان میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اس کمپنی کی انتظامیہ نے سالہا سال بڑی محنت اور لگن کے ساتھ پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنائی ہے اور ہر سال اپنی نئی مصنوعات اور بہترین مارکیٹنگ کے ذریعے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے دلوں پر راج کرتے ہیں بے شک ٹپال ٹی کمپنی پاکستان کی کامیاب ترین چائے کی کمپنی ہے کاروباری حلقوں میں اس کمپنی کی حکمت عملی اور کامیابیاں دوسری کمپنیوں اور اداروں کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہیں ایک شاندار کارکردگی معیار اور ایک بہترین ساکھ کو بنانا اور برقرار رکھنا ، یقینا اس کا سہرا ٹپال فیملی کے ان تمام افراد کے سر جاتا ہے جنہوں نے اس کمپنی کو ایک بہترین اور بے مثال کمپنی بنانے کے لیے دن رات محنت کی ۔ اور کمپنی کے وہ تمام ملازمین بھی قابل مبارکباد ہیں جنہوں نے اس کی کامیابیوں کے لیے اپنی توانائیاں صرف کیں ۔