ہائی کیو فارماسٹیکل اور بقائی انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ۔

ہائی کیو فارماسٹیکل اور بقائی انسٹیٹیوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب کا انعقاد 29 دسمبر کو کراچی میں عمل میں لایا گیا جہاں پر فاسٹ ٹریک پاتھ وے کی لانچنگ ہوئی ۔اس موقع پر بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبیٹولوجی اینڈو کرینولوجی کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد میاں نے خطاب کرتے ہوئے ذیابیطس کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ تقریبا تیس لاکھ لوگ پاکستان میں ایسے ہیں جو ذیابیطس سے متاثر ہیں اور ان میں سے تین لاکھ لوگ بدقسمتی سے اپنے اہم۔ اعضا کے حوالے سے زیادہ نقصان کر بیٹھتے ہیں ۔اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پروفیسر عبد الباسط ڈائریکٹر BIDE یہ کردار کو خاص طور پر سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کیو فارماسٹیکل کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب عاطف اقبال نے حاضرین کو بتایا کہ اس پروجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ہائی کیو فارمیسیٹکل ایک پارٹنر کا کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے پروگرام کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو ایک صحت مند معاشرے کی طرف لے جانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔