ڈیوٹی سے غیرحاضر ڈاکٹر اور دیگر عملہ معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر 21ڈاکٹروں اور 12پیرا میڈیکس، نائب قاصد اور چوکیداروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل کئے جانے والے ڈاکٹرز اورعملہ تھرپار کرکے ڈسٹرک ہیلتھ آفس میں تعین تھا۔

ھیلتھ ڈپارٹمنٹ کا تھر پارکر میں غیر حاضر طبی عملے کے خلاف مزید ایکشن – 15 مزید ڈاکٹر اور 12 پیرا میڈیکل اسٹاف فوری طور پر معطل

– تھر کی تاریخ میں کبھی اس پیمانے کی تادیبی کاروائی کبھی نھیں کی گئی
================================

سپریم کورٹ، کارونجھر پہاڑ کی کٹائی پر حکومت سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کیخلاف حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آج منگل تک کیلئے ملتوی کر دی۔ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بینچ نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کارونجھر پہاڑ کو کاٹا جا رہا ہے۔ تھرپارکر کے خوبصورت پہاڑوں کو کاٹا جارہا ہے۔ کارونجھر پہاڑ پر نایاب پتھرو کی کٹائی سے نقصان ہوگا۔ اس طرح نگر پارکر کی خوبصورتی کو تباہ کیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون کاٹ رہا ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ کارونجھر کو محکمہ مائینز اینڈ منرلز والے کاٹ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کارونجھر پہاڑ پر تو پورا پاکستان جاتا ہے، تفریحی مقام کو ختم کررہے ہیں؟ قیمتی پتھروں کو کاٹ رہے ہیں ؟ عدالت عظمی نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آج کیلئے ملتوی کردی
https://e.jang.com.pk/detail/21014%22