کیا اسٹار مارکیٹنگ کے ہاؤسنگ پروجیکٹس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے ؟

پراپرٹی انویسٹمنٹ ماہرین کے مطابق اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ اسٹار مارکیٹنگ کا شمار پاکستان کی سرکردہ پراپرٹی مارکیٹنگ کمپنیوں میں ہوتا ہے اور اس کے کسٹمرز کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جارحانہ اور بھاری سرمایہ کاری اور خطیر فنڈز پر مبنی اشتہار ی مہم رہی ہے

اس مارکیٹنگ کمپنی کے مختلف منصوبوں کی تشہیر کے لیے بھاری رقوم مختص کی جاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے مختلف منصوبوں کی لانچنگ کے حوالے سے سٹار مارکیٹنگ کا نام لوگوں کے لیے مانوس ہوتا گیا ۔


دوسری طرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے جب مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی قانونی حیثیت کے حوالے سے متعدد سوالات اٹھائے گئے اور کچھ پروجیکٹ کی تعمیر کو سرے سے ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو دیگر مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اسٹار مارکیٹنگ بھی ایسی کمپنیوں میں شامل ہوگئیں جس کے مطابق کردہ یا جن کی تشہیر کے لیے اسٹار مارکیٹنگ کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا تھا ان منصوبوں کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ گیا جس کی وجہ سے اسٹار مارکیٹنگ بھی بد نام ہونے والی کمپنیوں میں شامل ہوگئی اور اس کے ایک بڑے منصوبے کو کراچی میں زمین بوس کرادیا گیا جس سے نہ صرف star مارکیٹنگ کو اپنے تمام اشتہاری بورڈز بینرز اور پینافلیکس وغیرہ ہٹانے پڑے بلکہ اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کر کے ایک طرح سے راہ فرار اختیار کی گئی اور خود کو فرنٹ لائن تنازع کی خبروں سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ۔اسٹار مارکیٹنگ میں جس غیر قانونی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تشہیر کی تھی وہ ریلوے کی اراضی نکلی اور سپریم کورٹ میں تمام تر دلائل اور بحث کے بعد یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ مذکورہ ہاؤسنگ پروجیکٹ غیر قانونی قرار دے کر گرا دیا گیا ۔
پراپرٹی انویسٹمنٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اسٹار مارکیٹنگ کا مجموعی ریکارڈ ماسوائے چند ایک متنازعہ منصوبوں کے اچھا رہا ہے اور اس کے زیادہ تر متعارف کردہ منصوبے ماضی میں کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں اور بعض منصوبوں کی کامیابی تو مثالی قرار دی جا سکتی ہے البتہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی اس نے تیزی سے اپنا نیٹ ورک بڑھایا اور بعض منصوبوں کو وہاں پر بھی سوالیہ نشانات کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ منصوبوں میں تو نوبت عدالتی احکامات اور مقدمات تک جا پہنچی ۔کچھ منصوبوں پر اسٹار مارکیٹنگ کو وقتی طور پر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کام بھی روکنا پڑا لیکن پھر اس کے قانونی ماہرین اور ذہین دماغوں نے مشکلات کا حل تلاش کر لیا ۔ماہرین کے مطابق اسٹار مارکیٹنگ کے مرکزی کرداروں کی زبردست پبلک ریلیشن اور وسیع حلقہ احباب ماضی میں اکثر اسے ممکنہ مشکلات سے بچاتا رہا اور اس کمپنی کی پاکستان میں پراپرٹی انویسٹمنٹ اور مارکیٹنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں جن کا حکومتی سطح پر بھی اعتراض کیا گیا اور یہ خدمات واقعی قابل فخر اورقابل ستائش ہیں اور سچی بات ہے کہ اس کمپنی کی کامیابی کے سفر کو دیکھ کر ہی بہت سی نئی پراپرٹی مارکیٹنگ کمپنیاں میدان میں آئیں جن کے لیے آج بھی اسٹارمارکٹینگ ایک رول ماڈل کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے ۔