عدنان صدیقی اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے والے ہیں؟

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بعد اب عدنان صدیقی کے ٹوئٹ نے بھی ٹوئٹر صارفین کو حیران کردیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں۔‘

اداکار کے پوچھنے پر کچھ صارفین نے اُنہیں ریستوران کھولنے کا مشورہ دیا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب عدنان صدیقی کے مداحوں نے اُنہیں اداکاری ترک کرنے سے بھی روکا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فْل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا تھا۔