بالی ووڈ اداکارؤں کے بچے بھی کورونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور امریتا اروڑا، ماہیپ کپور اور سیما خان کے بعد اب ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

اداکار سنجے کپور اور ماہیپ کپور کی بیٹی شنایا کپورنے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ’ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیکن وہ ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور اس وقت وہ آئسولیشن میں ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ’انہوں نے چار دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروایا تھاجوکہ منفی آیا تھا تاہم احتیاطََ انہوں نے ایک بار پھر کروایاتو ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے‘۔
انہوں لکھا کہ وہ اپنے ڈاکٹر اور ہیلتھ پرفیشنلز کی جانب سے دی گئی تمام تر ہدایات پر عمل کررہی ہیں۔

شنایا کپور نے اُن سے رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرینہ کپور خان، امریتا ارورا، ماہیپ کپور اور سیما خان کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں۔

ان کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممبئی میں پارٹیز میں شرکت کی۔
تاہم بعد میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں ان دونوں اسٹارز نے فلم ساز کرن جوہر کے گھر پر پارٹی کی، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر کرن کے گھر کو کورونا وائرس کا مرکز قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب کرن جوہر نے اداکاراؤں کے ان کے گھر سے کوروناوائرس کا شکار ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

جبکہ ممبئی کی میونسپل کارپوریشن ان اداکاراؤں سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں، بی ایم سی نے دونوں اداکاروں سے رابطے میں رہنے والوں کا پتہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

ان اداکاراؤں کے رابطوں سے کچھ اور مشہور شخصیات کی رپورٹس بھی آ سکتی ہیں۔