فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 10‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار

یونیورسل پکچرز کی نئی آنے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 10‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، فلم’فاسٹ اینڈ فیوریس 10‘ جسے اپریل 2023 میں ریلیز کیا جانا تھا اب فلم کے پروڈکشن ہاؤس یونیورسل پکچرز نے اسے مئی 2023 میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیورسل پکچرز کا یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایکشن تھرلر ​​سیریز کا 10 واں حصہ اب اگلے سال موسم گرما میں ریلیز ہوگا۔

واضح رہے کہ یونیورسل پکچرز نے اس سے پہلے فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 10‘ کو 7 اپریل 2023 کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم، اب اس فلم کواگلے سال تقریباََ ایک ماہ کی تاخیر کے ساتھ 19 مئی 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی اس سال ریلیز ہونے والے9ویں حصّہ، ’F9: دی فاسٹ ساگا‘کو بھی سال کےآغاز میں گرمیوں میں ہی تھیٹرز میں ریلیز کیا گیا تھا اور عالمی سطح پریہ فلم 726 ملین ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔