ہیوسٹن پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن کے تحت مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی خواتین کیلے شاندار نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد

چھوٹے کاروباروں کے درمیان مربوط رابطوں کیلے قابل ستائش کاوشوں پر مقررین کا عنبر جمشید کا خراج تحسین
تقریب سے ممتاز اٹارنی مصباح چودھری ، سونیا ریش ، صبا سید اور دیگر نے بھی خطاب کیا

ہیوسٹن (بیورو رپورٹ)
ہیوسٹن پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن کے تحت مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی خواتین کیلے شاندار نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں



معروف کاروباری اور سماجی شخصیات سمیت بزنس اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل شعبوں میں قابل ستائش ترقی کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر شرکاء نے اپنے شعبوں کی معلومات اور پیشہ ورانہ تجربات پر روشنی ڈالی اور باہمی مربوط رابطوں کیلے اس طرح کے مفید پروگراموں کے انعقاد پر ہیوسٹن پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن کی روح رواں اور کمیونٹی کی ممتاز شخصیت عننبر جمشید کو خراج تحسین پیش کیا

شرکاء ایک دوسرے میں گھل مل گئے اور باہمی پیشہ ورانہ اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا
واضح رہے کہ ہیوسٹن پروفیشنل ویمن آرگنائزیشن اپنی نوعیت کاواحد پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی کمیونیٹی کی سرگرم اور ممتاز شخصیت عنبر جمشید کی قیادت



میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف ثقافت مذہب اور پس منظر رکھنے والی اپنے اپنے شعبوں میں پیشہ ورانہ مہارت کی حامل خواتین کے درمیان مربوط رابطوں کیلے موثر کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف کمیونٹیز میں تیزی سے پذیرائی حاصل کر رہا ہے



نیٹ ورکنگ ایونٹ۔ میں آرگنائزیشن کی سربراہ عنبر جمشید نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد تمام پیشہ ور کاروباری شخصیات اور دیگر ماہرین کے درمیان مربوط رابطوں کو یقینی بنانا ہے تاکہ تجربوں مہارت اور معاونت کے باہمی تبادلوں سے ترقی کے نئے راستوں پر گامزن ہوا جاسکے


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز اٹارنی مصباح چودھری نے کہا کہ پائیدار اور مثالی ترقی کی ایک ہی ترکیب ہے اور وہ باہمی اشتراک اور اتفاق ہے جبکہ ہمارا بنیادی اور مشترکہ مقصد تمام کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے اور اشتراک کو فروغ دے کر



کاروباروں کو اگلی منزل پر لے جانا ہے
اس موقع پر سونیا ریش نے حقیقی تبدیلی اور مطلوبہ نتائج کے حصول کیلے کمیونٹیز کے باہمی میل ملاپ اور اشتراک کی ضرورت پر زور دیتے



ہوئے کہا کہ خیالات اور مہارت کا تبادلہ ہی ترقی کے راستے کھولتا ہے
آرگنائزیشن کی بورڈ ممبر صبا سید نے کہا کہ مقامی اور چھوٹے کاروباروں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلے عنبر جمشید کی کاوشیں قابل تحسین ہیں