دنیا بھر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد جوکہ اپنی قابلیت اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروکارلاتے ہوئے قوم اور وطن کا فخر بنتے رہے ہیں۔ایسے ہی عظیم اور باعث افتخار اشخاص میں سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں مقیم “ڈاکٹر سید محمد ظفیر” قابل زکر ہیں


سعودی عرب (لینا خان ) دنیا بھر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد جوکہ اپنی قابلیت اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروکارلاتے ہوئے قوم اور وطن کا فخر بنتے رہے ہیں۔ایسے ہی عظیم اور باعث افتخار اشخاص میں سعودی عرب منطقہ شرقیہ میں مقیم “ڈاکٹر سید محمد ظفیر” قابل زکر ہیں۔جن کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی منطقہ شرقیہ کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا گیا۔
ڈاکٹرسید محمد ظفیر منطقہ شرقیہ کے اِس وقت سب سے زیادہ تجربہ کار ڈاکٹرہونے کے ساتھ ساتھ طویل مدت ملازمت ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں جوکہ ۴۷ برس پر محیط ہے اس کے علاوہ سب سے زیادہ سینئر ماہرِ اطفال طبیب ہونے کا اعزاز بھی اِن ہی کو حاصل ہے۔انہوں نے مملکت سعودی عرب کے محکمہ وزارت صحت میں ۴۱ برس خدمات انجام دینے کے بعد گزشتہ ۶ سالوں سے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں باحیثیت ماہر اطفال خدمات انجام دیکر اب ملازمت کو خیر باد کہ دیا پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے اس عشائیے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر سید محمد ظفیر کو اُن کی مثالی خدمات اور بہترین کارکردگی پر ۱۰ مئی۱۹۹۹ کو مملکت سعودی عرب کے محکمہ صحت نے بہترین طبیب کے
اعزاز سے بھی نوازا اس کے علاوہ لائیبریری آف جُبیل جنرل ہسپتال میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفیر کی دوران
ملازمت تصاویر کا مجموعہ آ ویزہ کیا گیا ہے
عشائیے کے اختتام پر انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دی گئی اس د عوت کو بہت سراہا اور ان سالوں کو زندگی کا عظیم سرمایہ کہا جو مملکت سعودی عرب میں انہوں نے گزارے ۔
تقریب میں خصوصی کیک بھی کاٹاگیا جوکہ انہوں نے ایک ماہر اطفال ہونے کی حیثیت کی بناء پر بچوں کے ہمراہ کاٹا۔