پاکستان فورم منطقہ الشرقیہ کے زیرِ اہتمام الخبر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب (لینا خان)
——-
پاکستان فورم منطقہ الشرقیہ کے زیرِ اہتمام الخبر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سہیل بابر وڑائچ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 1 تھے
اس تقریب میں خصوصی طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ارشد بھٹی اورجوائینٹ ڈائریکٹر نور اللہ محمد یونس نے شرکت کی
الخبر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
پروگرام کی میزبانی کے فرائض فیض محمد حکیم نے ادا کیے
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تذکیر بالقرآن سے ہوا الخبر کی معروف سماجی شخصیت عرفان حسین انصاری نے آیات قرانی کی روشنی میں ملکی معاشی صورتحال کو اسلامی بنیادوں پر استوار کرنے کی طرف توجہ دلائی
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب ارشد بھٹی نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور اس سلسلے میں کمیونٹی کو یہ اکاونٹ کھولنے اور اسے استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی دی اور اس اکاونٹ کو استعمال کرنے میں پاکستان اور اکاونٹ ہولڈرز کو ملنے والے فوائد تفصیل سے بیان کیے
کمیونٹی کے افراد کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔
کمیونٹی ویلفئیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے اپنے خصوصی خطاب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لیے بھر پور عزم کا اظہار کیا اوہ پاکستان فورم منطقہ الشرقیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی تمام تر توانائی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
پاکستان فورم کے صدر یعقوب سیفی نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ایمبیسی آف پاکستان کی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور پاکستان فورم کے تحت ہونے والے پروگرامات میں ایمبیسی کے ذمہ داران کی شرکت کا تذکرہ کیا. پاکستان فورم ویلفیئر وِنگ کے تحت اسی سال ہزاروں لوگوں کی رہنمائی کی گئی اور جو لوگ غیر قانونی مقیم، ھروب اور اس طرح کی دوسرے مسائل کے تحت سعودی عرب کی جیلوں میں قید تھے ان کی امداد کی گئی اوربہت سارے لوگوں کو قید سے رہائی بھی دلوائی گئی. ۔ صدرِ پاکستان فورم نے ویلفیئر اتاشی کو اس بات کایقین دلایا کہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان فورم ماضی کی روایات کی روشنی میں ایمبیسی آف پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا.
پراگرام کے اختتام ہر پاکستان فورم کے سنیئر نائیب صدر چوھدری محمد صدیق نے پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعا کروائی۔