میرپورخاص میں گیس کی مبینہ خوساختہ لوڈشیڈنگ ایک بار پھر شروع ہو گئی شہری پریشان صبح سویرے اسکول جانے والے بچوں کو والدین ہوٹلوں پر ناشتہ کرانے پر مجبور

میرپورخاص (تحسین احمد خان ) میرپورخاص میں گیس کی مبینہ خوساختہ لوڈشیڈنگ ایک بار پھر شروع ہو گئی شہری پریشان صبح سویرے اسکول جانے والے بچوں کو والدین ہوٹلوں پر ناشتہ کرانے پر مجبور صوبہ پختونخواہ میں گیس کی پروڈکشن بارہ فیصد اور کنزمیشن چھالیس فیصد ہے اس کے باوجود وہاں کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ھوتی جبکہ سندھ صوبہ سندھ میں گیس پروڈکشن ستر فیصد اور کنزمیشن چھیالیس فیصد ہے اس کے باوجود یہاں سب سے زیادہ گیس کی لوڈشیڈنگ ہے مقامی گیس افسران کیوں نہیں بتاتے کہ مقامی سطح پر کتنے فیصد گیس چوری ہوتی ھے کیوں سوئی گیس افسران سرکاری دستاویزات کیساتھ حقائق کو ظاہر نہیں کر تے میرپورخاص میں مبینہ طور پر تیس سے پینتیس فیصد گیس چوری ھوتی ہے جس سے انفرادی سطح پر مستفید ہونے والے چند افسران اجتماعی طور پر پورے شہر کو گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر تے ہیں