آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسو سی ایشن (انٹرنیشنل) کے باہمی اشتراک سے ”محفل مشاعرہ “ کا انعقاد

کراچی ( ) کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسو سی ایشن (انٹرنیشنل) کے اشتراک سے ”محفل مشاعرہ“ کا انعقاد حسینہ معین ہال آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا، معروف شعراءکرام کے کلام پر مبنی ”محفل مشاعرہ“ کا اہتمام اردو لٹریری ایسو سی ایشن (انٹرنیشنل) کی 45ویں سالگرہ کے تنا ظر میں کیا گیا ، مشاعرے میں ملک کے نامور شعراءکرام نے اپنا خوبصورت کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی، مشاعرے میں جن شعراءنے اپنا کلام پیش کیا ا±ن میں آصف رضا رضوی، فیاض علی فیاض، شہناز رضوی،احمد سعید خان، خالد میر،لبنیٰ سلمان،اَمت الحئی وفا، الحاج نجمی ،مہر جمالی، عشرت حبیب، شاہدہ خورشید کنول، منصور ساحر، زیب النساءزیبی، شاہدہ عروج خان، شائستہ سحر، عینہ میر عینی، محسن علی، شاہد اقبال،شگفتہ شفیق، شبیر نازش، آئرین فرحت، ناز عارف، رانا خالد محمود ،شاہد محمود شاہد، تاج علی رعنا، صفدر علی انشا، سہیل احمد، حمیدہ کشش، سلمیٰ رضا سلمیٰ، انیس جعفری اور وقار زیدی شامل تھے،مشاعرے کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں گلنار آفرین،رونق حیات، ڈاکٹر عالیہ امام، مہمانانِ اعزازی میں غلام علی وفا، ریحانہ روحی مہمانانِ تو قیری میں فیروز ناطق خسرو ،پروین حیدر شامل تھے۔تقریب میں اردو لٹریری ایسو سی ایشن (انٹرنیشنل) کے چیئر مین سید انیس جعفری،وائس چیئرمین وقار زیدی اور صدر پروفیسر فرزانہ خان بھی موجود تھے ،اس موقع پر اردو لٹریری ایسو سی ایشن (انٹرنیشنل) کے 45سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایسو سی ایشن کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔