لاکھ بولی دینے والے کو ٹھیکہ نہ ملا۔21 لاکھ روپے میں ٹھیکہ لینے والے کی تحریری درخواست چیف آفیسر چوہدری شاہد نے موقع پر مسترد کر دی 20 لاکھ بولی دینے والا کونسلر ٹھیکہ لے گیا۔

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)25 لاکھ بولی دینے والے کو ٹھیکہ نہ ملا۔21 لاکھ روپے میں ٹھیکہ لینے والے کی تحریری درخواست چیف آفیسر چوہدری شاہد نے موقع پر مسترد کر دی 20 لاکھ بولی دینے والا کونسلر ٹھیکہ لے گیا۔ تاخیری حربے استعمال کر کے کئی لوگوں کوچلتا کیا گیا باقی بولی دینے والوں کے ساتھ ڈیل کر کے مغرب سے قبل نیلامی شروع کی گئی۔اور تین منٹوں میں بلدیہ کے کونسلر والی سائیڈ کو کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا گیا۔ٹیکس دینے والے لکی ایرانی سرکس اور دھوم سرکس بھی ڈیل کے بعد نیلامی میں شامل ہو گئے۔سرکاری شیڈول سے صرف پانچ ہزار زائد پر ٹھیکہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پس پردہ 30 لاکھ میں ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی کو 20 لاکھ ملے گا۔تفصیل کے مطابق کرپشن کا ناسور ہماری رگ رگ میں شامل ہو چکا ہے گذشتہ روز عرس فرید پر مختلف ٹیکسز کی وصولی کیلئے نیلامی 6 نومبر کو ہونی تھی بولی دینے والوں کا سارا دن تانتا بندھا رھا مگر تاخیری حربے استعمال کر کے کئی ٹھیکہ لینے والوں کو چلتا کیا گیا دیگر کے ساتھ ڈیل کا آغاز کیا گیا چیف آفیسر چوہدری شاہد علیحدہ کمرے میں برآجمان رہے اور مختلف پارٹیوں کو بلا کر ڈیل فائینل کرتے رہے ٹیکس دینے والے لکی ایرانی سرکس اور دھوم سرکس کے نمائندوں کو بھی ڈیل میں شامل کر لیا گیا اسی طرح دو پارٹیوں بلدیہ کے کونسلر سبطین شاہ اور دونوں سرکس والوں کو مشترکہ نیلامی میں حصہ لینے کی ڈیل مکمل کی گئی فارملیٹی کو تین منٹ میں مکمل کر کے برسر اقتدار گروپ کے کونسلر کو کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا گیا۔موقع پر 25 لاکھ اور 21 لاکھ کی تحریری درخواست کو مسترد کر کے سرکاری خزانے کو دس لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔ درخواست دہندہ نے ڈپٹی کمشنر راجن پور،کمشنر ڈیرہ غازیخان سارا اسلم،ڈائریکٹر جنرل سنٹی کرپشن لاہور،ڈپٹی ڈائریکٹر راجن پور سے تحقیقات اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور