فائنل اگر بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل بھارت سے ہو بھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے۔

انہوں نے افغانستان کے خلاف آصف علی کی عمدہ بیٹنگ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف میچ ونر ہے، وہ ان سے بھی زیادہ اچھا کھیلے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ جس کمبی نیشن اور جذبے کے ساتھ قومی ٹیم کھیل رہی ہے مزہ آرہا ہے، فائنل اگر بھارت سے ہوبھی جائے تو گھبرانے کی قطعی ضروت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کی۔