ورلڈکپ، مسلسل تیسری فتح کے بعد قومی کھلاڑیوں نے قومی نغمے گنگنائے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان ٹیم کے کرکٹرز نے ملی نغمے گاکر اپنی آواز کا جادو جگایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے گٹار بجا کر دل دل پاکستان گایا تو سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے ’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘ سنایا۔
کپتان بابراعظم بھی کچھ گنگنائے لیکن قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی ہے۔