وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف قرارداد پیش-65 کے ایوان میں تحریک پیش کرنے کے حق میں 33 ارکان نے حمایت کی-مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی

اپوزیشن جماعتوں اور ناراض حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کی 33 ارکان نے کھڑے ہوکر حمایت کردی، اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ 65 کے ایوان میں تحریک پیش کرنے کے حق میں 33 ارکان نے حمایت کی، تحریک کے حق میں مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی ہے، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت ایوان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف قرارداد پیش کی،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں اور تمام معاملات کو بغیر مشاورت چلا رہے ہیں، جام کمال کو خراب کارکردگی کی بناء پر عہدے سے ہٹایا جائے، بیوروکریٹس، طلباء ، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے، کارکنان کو لاپتا کرنے سے ایوان نہیں چلے گا۔

تحریک کے حق میں 33 ارکان نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد قرارداد کی حمایت کی۔عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہمارے پانچ ارکان پارلیمنٹ لاپتا ہیں، تحریک پیش کر نے کی اجازت کیلئے 65 ارکان میں 20 کی حمایت ضروری ہے، لیکن تحریک کے حق میں 33 ارکان اسمبلی نے کھڑے ہوکر حمایت کردی ہے۔ فیصلہ تو ہوگیا ہے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کو 33 ارکان کی حمایت مل گئی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ جام کمال کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ جام کمال کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر اکثریت رکھنے والے امیدوار کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ اجلاس میں بحث کے بعد اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ 33 ارکان نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کردی، تحریک کے حق میں مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-10-20/news-2935288.html