-بجلی کمپنیاں-تمام افسران بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے- اہلکاروں کے اثاثہ کی چھان بین کی جائے اور صارفین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے اژالہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے

-بجلی کمپنیاں-تمام افسران بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے- اہلکاروں کے اثاثہ کی چھان بین کی جائے اور صارفین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے اژالہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے

حیدرآباد (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش سے جے یو پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالروف الوانی ،انجمن طلباء اسلام حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عمر فاروق نے ملاقات کی اور حیسکو کے عوام دشمن روئیے اور بلاجواز ڈیٹکشن پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین حیسکو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مگر افسوس چیف حیسکو سمیت تمام افسران بے حسی کا مجسمہ بنے ہوئے ،افسوس حیدرآباد ٹرانسفامر دھمکوں نے ایک درجن سے زائد افراد کی جان لے لی مگر وزیر اعظم و فاقی وزیر پانی و بجلی کو توفیق نہ ہوئی کہ ان غمزہ خاندانوں کے سروں پر ہاتھ رکھتے اور ان کی دادرسی کرتے، حیسکو کے ناقص انتظامات کی بدولت حیدرآباد کے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور ٹرانسفارمر بموں کا روپ دھار چکی ہیں مینٹنینس کے نام پر ملنے والی کڑوڑوں روپے کی رقم خردبرد کرلی جاتی ہے ڈیٹکشن بل اور ریڈنگ بل ہنوز جاری ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں صارفین حیسکو آفسوں کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف ریحان حمید نے چارج سنبھالتے وقت وعدہ کیا تھا کہ صارفین پر عائد کردہ تمام بوگس بلنگ اور ڈیٹکشن ختم کردئیے جائیں گے اور آئندہ ڈیٹکشن بل عائد نہیں کیا جائے گامگر افسوس کہ ان کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حسیکو کا قبل درست کیا جائے ۔وزیر اعظم و فاقی وزیر اسد عمر حیدرآباد کا دورہ کر کے قلعہ گراؤنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں،حیسکو اہلکاروں کے اثاثہ کی چھان بین کی جائے اور صارفین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے اژالہ کیلئے اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے،حیسکو شکایات کے اژالہ کیلئے وفاقی محتسب اعلیٰ کو اختیارات دئیے جائیں کہ وہ بلا جواز ڈیٹکشن عائد کرنے والے حیسکو اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔جب تک جزاء اور سزا کا اصول نافذ نہیں ہوگا اداروں میں کرپشن لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانی کا سلسلہ بند نہیں ہوگاہنوز حیسکو افسران اپنی جیبیں بھرنے کیلئے نت نئے حربوں اور بہانوں کے ذریعہ عوام سے مال بٹورتے رہیں گے۔