قمبر شہدادکوٹ کے ڈرگھ تھانہ کی حدود گاؤں نصیر محمد چانڈیو میں چانڈیو اور بروہی برادری کے درمیاں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی ہو گئے،

لاڑکانہ عاشق پٹھان
===============

قمبر شہدادکوٹ کے ڈرگھ تھانہ کی حدود گاؤں نصیر محمد چانڈیو میں چانڈیو اور بروہی برادری کے درمیاں جھگڑے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی ہو گئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا

پولیس کے مطابق گزشتہ روز وارہ میں بروہی برادری کے معزز وڈیرو علی حسن بروہی سے مسلح افراد کی مبینہ ڈکیتی کے دوران لوٹ مار کی معلومات کی بنا پر بروہی برادری کے افراد پولیس کے ہمراہ ڈرگھ تھانہ کی حدود چانڈیو برادری کے گاؤں پہنچے جہاں بات چیت اور الزامات کے دوران تلخ کلامی بڑھی اور جھگڑے کے نتیجے میں ہتھیاروں کے منہ کھول دیے گیے جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں فریقین کے تین 3 افراد قتل ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے، حیرت انگیز طور پر پولیس کی موجودگی میں ہوئے خونی جھگڑے میں پولیس نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، مرنے والوں میں معشوق، خالد، صابر چانڈیو جبکہ نادر، عالم اور بھورل بروہی شامل ہیں جبکہ دو افراد پولیس اہلکار امداد چانڈیو اور نوید بروہی زخمی ہوئے جنہیں چانڈکا اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے