جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو دلی مبارکباد،


جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو دلی مبارکباد،

عید میلاد النبی کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر مسلم اُمّہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

اللہ تعالی نے محمد ﷺ کو پورے عالمین کیلے رحمت بنا کر بھیجا، رحمان ملک

ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، رحمان ملک

نبی کریم کے تعلیمات کی پیروی کرکے ہی ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے، رحمان ملک

نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ و نجات ہے، رحمان ملک

حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کرتے ہوئے ہمیں باہمی محبت و بھائی چارے کیساتھ زندگی گزارنا چاہئے، رحمان ملک

عید میلاد النبی کے موقع پر ہم سب پاکستان کی سلامتی و کشمیر کے آزادی کیلئے دعاگو ہیں، رحمان ملک

آج کے دن ہم سب دُعا کریں کہ یہ ماہ مبارک پاکستان کے لیے باعث رحمت و برکت ثابت ہو، رحمان ملک

==============================

ملک بھر میں آج جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جائیں گے اور درود وسلام کی محفلیں ہوں گی۔

کراچی میں عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس 3؍بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک کیلئے روانہ ہوگا اور بعد نماز عصر نشتر پارک میں جلسہ ہو گا۔

گزشتہ رات ملک بھر میں سرکاری عمارتوں اور مساجد پر چراغاں کیا گیا اور درود و سلام کی محفلیں جاری رہیں۔