علیحدگی پسند قوم پرست تنظیموں کے رہنماؤں کی کارکنان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس،قوم پرست تنظمیوں سے ہمیشہ کے لیے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔علیحدگی پسند قوم پرست تنظیموں کے رہنماؤں کی کارکنان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس،قوم پرست تنظمیوں سے ہمیشہ کے لیے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا  ۔۔۔۔۔۔۔۔رضوان چانڈیو اور حمید شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں سے وابستہ اپنے 65 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ جسمم، جسقم و دیگر قومپرست جماعتوں کو  چھوڑنے کا اعلان کیا رضوان چانڈیو،حمید شیخ ودیگرکا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کے نام پر ملک دشمن کارروائیاں کروائی جاتی رہی ہیں،پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈہ کر کے نوجوانوں کے ذہن خراب کیے گئے،جساف اور جسمم جیسی تنظیمیں بے بنیاد ہیں، ان کے رہنما ملک سے باہر عیاشیاں کر رہے ہیں،ذاتی مفاد کی خاطر ہمیںں استعمال کر کے ہمارا وقت ضائع کیا گیا، معصوم  سندھی نوجوانوں کو ورغلا کر استعمال کیا گیا،ہم سچے پاکستانی ہیں، پاکستان کے آئین، جمہوریت اور پاک افواج کو تسلیم کرتے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ دشمن انتشار پھیلا رہا ہے اور ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں ہمیں تسلیم کیا جائے۔۔۔لاڑکانہ علیحدگی پسند قوم پرست تنظیموں کے رہنماؤں کی کارکنان کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس،قوم پرست تنظمیوں سے ہمیشہ کے لیے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا 
رضوان چانڈیو اور حمید شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں سے وابستہ اپنے 65 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ جسمم، جسقم و دیگر قومپرست جماعتوں کو  چھوڑنے کا اعلان کیا رضوان چانڈیو،حمید شیخ ودیگرکا کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کے نام پر ملک دشمن کارروائیاں کروائی جاتی رہی ہیں،پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈہ کر کے نوجوانوں کے ذہن خراب کیے گئے،جساف اور جسمم جیسی تنظیمیں بے بنیاد ہیں، ان کے رہنما ملک سے باہر عیاشیاں کر رہے ہیں،ذاتی مفاد کی خاطر ہمیںں استعمال کر کے ہمارا وقت ضائع کیا گیا، معصوم  سندھی نوجوانوں کو ورغلا کر استعمال کیا گیا،ہم سچے پاکستانی ہیں، پاکستان کے آئین، جمہوریت اور پاک افواج کو تسلیم کرتے ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ دشمن انتشار پھیلا رہا ہے اور ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں ہمیں تسلیم کیا جائے۔۔۔