کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا انسداد ڈینگی کے حوالے سے لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں کا دورہ


پشاور(جہانزیب راشد)
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا انسداد ڈینگی کے حوالے سے لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں کا دورہ،

تفصیلات کیمطابق ضلعی ہیلتھ سربراہ خیبر ڈاکٹر قاسم عباس،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیاز افریدی،فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی ڈاکٹر خالد سلیم بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے لنڈیکوتل کے علاقوں گاگرہ اور دیگر مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی موجودہ صورتحال، بچاو کے لئے اقدامات، سرویلینس،حفاظتی سپرے، اور اگاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں حفاظتی کٹس، مچھر دانی اور حفاظتی سپرے بھی تقسیم کئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انسداد ڈینگی کے روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت بشمول تمام لائن محکمہ جات کیساتھ عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے لئے تمام تر سرکاری وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر محکمہ صحت اور ضلعی لائن محکمہ جات کی خصوصی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی سپرے، سرویلنس اور ڈینگی کے متعلق اگاہی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہیں جس میں مذہبی رہنما، مقامی عمائدین، تاجر برادری، کے تعاون سے شہریوں کو خصوصی اگاہی دی جارہی ہیں تاکہ لوگوں میں ڈینگی کے متعلق اگاہی دی جاکر حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جاسکیں کیونکہ ڈینگی سے بچاو احتیاط سے ہی ممکن ہیں۔ضلعی محکمہ صحت اور لائن محکمہ جات کو اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں مذید تیز کرنے اور روزانہ رپورٹ پیش کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاو کا روک تھام ممکن ہوسکیں۔