معمر ترین جڑواں بہنوں کا منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

جاپان سے تعلق رکھنے والی 107 سالہ اور 300 دن کی جڑواں بہنوں نے یکم ستمبر کو دنیا کی معمر ترین جڑواں بہنوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں ’امینو سومیاما‘ اور ’کومے کوداما‘ 5 نومبر 1913ء کو مغربی جاپانی جزیرے شودوشیما میں پیدا ہوئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو امینو سومیاما اور کوما کوڈاما نے جاپانی بہنوں ککن ناریتا اور جن کنی کا قائم کردہ 107 سال اور 175 دن کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم جڑواں بہنوں سے ذاتی طور پر نہیں مل سکے اور سرکاری سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکے، اس لیے سرٹیفکیٹ ان کے گھروں تک پہنچائے گئے ہیں