شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کردار قابل ستائش ہے ۔جس نے کشتی میں سکول،کچہ ایریا میں سکول اور دوردراز علاقوں میں نان فارمل سکول قائم کر کے تاریخ رقم کر دی


راجن ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ”خواندگی کا عالمی دن“ منایا جا رہا ہے۔شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کردار قابل ستائش ہے ۔جس نے کشتی میں سکول،کچہ ایریا میں سکول اور دوردراز علاقوں میں نان فارمل سکول قائم کر کے تاریخ رقم کر دی۔وہ دن دور نہیں جب بچہ بچہ سکول پڑھے گا ۔اسی میں ہی ملک کی ترقی اور ملکی معیشت کی ترقی کا رازہے ۔یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور ذوالفقار علی ملغانی نے ”خواندگی کا عالمی دن“ کے موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر1راجن پور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دیگر مقررین پرنسل سکول ہذا چوہدری نور احمد،پرنسپل چوہدری محمد نواز،احتشام الحق،ڈی او لٹریسی ابو بکر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ڈی او لٹریسی ابو بکر شاہ نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔سیمینار کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلباءو طالبات میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور