تعلیم وہ خزانہ ہے جس کو جتنا زیادہ تقسیم کیا جائے یہ بڑھتا جاتا ہے – فخر پاکستان میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی انعم لغاری کو خراج تحسین

تعلیم وہ خزانہ ہے جس کو جتنا زیادہ تقسیم کیا جائے یہ بڑھتا جاتا ہے آج فخر پاکستان میں ہم صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی انعم لغاری کو خراج تحسین پیش کرینگے جنہوں نے حیدر آباد کے نواحی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا انعم نے نہایت ہمت کے ساتھ اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ملکر ادارے کی بنیاد رکھی جس کا نام روشنی ہے
یہ ادارہ نا صرف تعلیمُ سے لوگوں کو آراستہ کر رہا ہے بلکہ ان کو کسی نہ کسی ہنر سے ہمکنار کر کے معاشرے میں معاشی طور پر مضبوط بنا رہا ہے۔


انعم لغاری ایک تعلیی یافتہ باہمت اور بلد حوصلہ خاتون ہیں جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا دورانِ تعلیم ہی وہ اور انکے دوست فلاحی کاموں میں متحرک رہتے تھے۔باقاعدہ طور پر اس کا آغاز تعلیم کے بعد ایک مستقل اور منظم انداز میں کیا گیا۔غریب بچوں کی تعلیم سے لیکر مختلف ہنر سیکھانے اور شروعات میں مالی معاونت بھی اس فلاحی کام کا حصہ ہے۔
ایک منفرد اور بہترین کام جوکہ انعم لغاری اور ان کی سہیلی زرلِش کے کاوشوں سے شروع ہوا وہ خواجہ سراوں تک تعلیم اور ہنر پہچانا تھا ۔قوم کی بیٹی نے اس طبقے کے لیئے حیدر آباد سندھ کا پہلا جواجہ سرا اسکول اور ٹریننگ سنٹر قائم کیا جس میں شروع میں انتھک محنت کے بعد صرف پانچ جواجہ سرا آئے اور بہترین نتائج کے بعد یہ تعداد بد دستور بڑھ رہی ہے۔ایسے معاشرے میں جہاں ان لوگوں کی بعض خاندان بھی تسلیم نہیں کرتے روشنی نے پہلا خواجہ سرا اسکول اور ٹریننگ سنٹر قائم کر کے ایک عظیم مثال قائم کر دی ۔ انہوں نے نمائندہ لینا خان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ قرآن کی تعلیم بھی ادارے میں دی جاتی ہے اس کے علاوہ سلائی سیکھانے کے ساتھ ساتھ دیگر ہنر مندی کے کاموں میں پھر پور معاونت کی جاتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اس طبقے کے اندر موجود احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ انکو عام شہریوں کی طرح تعلیم اور دیگر سہولیات دی جائیں تو آگے جاکر یہ بھی ملک کی ترقی اور بقا کے لئے اہم کردار کر سکتے ہیں
لینا خان