نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ایم ایس ایف(ن) کے نوجوانوں پر مشتمل نئی قیادت کو ملک سنبھالنے کے لئے تیار کر رہی ہے.

میرے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ایم ایس ایف(ن) کے نوجوانوں پر مشتمل نئی قیادت کو ملک سنبھالنے کے لئے تیار کر رہی ہے. مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کے نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ملک کی آئندہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) ہوگی. کراچی میں شاندار استقبال اور بھرپور جلسے پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
میاں محمد شہباز شریف مرکزی صدر مسلم لیگ(ن) پاکستان.
(منگل31 اگست 2021) مسلم لیگ(ن) پاکستان کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے نوجوانوں کو ریاست کی حکمرانی میں اہم کردار سونپنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میرے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نوجوانوں کی نئی قیادت کو ملک سنبھالنے کے لئے تیار کر رہی ہے.کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کی کامیابی اور مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے شاندار استقبال کو ملک میں بڑی تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے میاں شہباز شریف نے ایم ایس ایف (ن) سندھ کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے استقبال کے استقبالی کیمپ لگانے اور پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب کرنے پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا. میاں محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان مرکزی رہنماؤں انجینئر امیر مقام، مریم اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سابق گورنر سندھ محمد ز بیر کے ساتھ مقامی ہوٹل میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے وفد کے شرکا صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ، سردار محمد سہیل، ضماد عالم، رانا شوکت، اشرف زمان، واصف مہر، ابراہیم شاہ، حاذق آرائیں، محمد رضوان، عدنان خان، رمیز راجا پنہور، عبد الحفیظ، محمد فیضان رانا، دانش کریم، اسد اللہ، فرمان ا للہ خان، رانا دانش فاروق اور محسن شاہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس کا اہتمام رانا مشہود احمد خان کی کوششوں سے ممکن ہوا. میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم ایس ایف کے نوجوانوں کو بھی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے نوجوانوں پر مشتمل نئی قیادت سامنے لائی جائے گی. سندھ کے نوجوانوں پر خاص طور پر بڑی اہم ذ مہ داریاں آنے والی ہیں سندھ میں ایم ایس ایف (ن) کے نوجوانوں کے ساتھ بھرپور رابطوں کے لئے رانا مشہود احمد خان کو بھی اہم ذمہ داریاں دی جا رہی ہیں تاکہ مرکزی قیادت اور ایم ایس ایف سندھ کی قیادت صوبے کے آئندہ سیاسی سیٹ اپ کے لئے جامع تیاریوں کا آغاز کرسکے. میاں محمد شہباز شریف نے کہا میں آنے والے دنوں میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈرز میں ایم ایس ایف کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو دیکھ رہا ہوں جس پر ہال میں موجود ایم ایس ایف(ن) کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی اور خوشی کا اظہار کیا.مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سینئر رہنما رانا مشہود احمد خان کی طرف سے منعقد کی گئی میاں شہباز شریف اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے وفد کی ملاقات کے بعد ایم ایس ایف سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ اور کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل نے میاں محمد شہباز شریف کو اجرک پہنائی اور ایم ایس ایف کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا. جاری کردہ: میڈیا سیل
مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ
رابطہ:0321-9220000