پاکستانیوں کے اعزاز میں سعودی عرب میں خوشیوں بھری آزادی نائٹ 27 اگست کو منعقد ہوگی ہزاروں پاکستانی شریک ہونگے


ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستانیوں کے اعزاز میں سعودی عرب میں خوشیوں بھری آزادی نائٹ 27 اگست کو منعقد ہوگی ہزاروں پاکستانی شریک ہونگے چیئرمین ناصر حبیب کی جانب سے بڑا اعلان تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں سعودی گورنمنٹ کی جانب سے خوشیوں بھری نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جو 27 اگست کو منعقد ہوگی اس سلسلہ میں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کی جانب سے تنظیم کے کارکنان کے لیے فری سہولیات ٹکٹ اور دیگر کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی فرینڈ شپ کی جانب سے بھر پور شرکت کی جائے گی یاد رہے کہ ناصر حبیب کا تعلق حافظ آباد سے ہیں اور عرصہ دراز سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی بنیاد رکھی اور بے شمار رفاعی کام کرکے ملک میں مقیم پاکستانیوں کے ہمدرد بنے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی بھی مدد میں اہم کردار ادا کیا تقریبا 200 سے زائد قیدی رہا کروا چکے ہیں اور انہیں باعزت پاکستان کا سفر کروا چکے ہیں حافظ آباد کی سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ناصر حبیب کو انکی سماجی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے