ریسٹورنٹ مالکان ملازمین اور ڈیلیوری رائیڈرز کی ویکسینیشن لازمی کرائیں ,حکومت نے ریلیف دے دیا ہے ایڈمنسٹریٹر

 مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں,ایکرا کے چیئرمین اسد حنیف اور جنرل سیکرٹری فیصْان راوت کی شہید بے نظیر بھٹو پارک ویکسینیشن مرکز کی افتتاحی تقریب سے بات چیت
کراچی (بزنس رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے لاک ڈائون سے سندھ حکومت کوبڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسپتالوں میں کرونا وبا سے متاثرین کا دبائو کم ہوگیا ہے ،اسی لئے سندھ حکومت  نے اب عوام کو سہولت دینے جارہی ہے جس کے ذریعے ریسٹورنٹ کو 24گھنٹے ڈیلوری کے ساتھ ٹیک اوے اور کھلی فضا میں کھانے کھلانے کی اجازت دی گئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( ایکرا)  کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن میں ویکسینییشن مرکز کی افتتاحی  تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ شہری ماسک کا لازمی استعمال لازمی کریں کرونا وائرس کوشکست دینے کے لئے  ماسک کا استعمال اور اپنی ویکسینیشن کرانی ضروری ہے  انہوں  نے کہا کہ میں تمام ریسٹورنٹ مالکان سے درخواست کرنا چاہتا ہوں شہر میں جتنے رائیڈر لوگوں کے گھروں میں کھانے پہنچاتے ہیں ان کی ویکسین ہر صورت میں ممکن بنائی جائے ،تاکہ کرونا کے خطرات سے نمٹا جاسکے  اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین  اسد حنیف اور جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے   بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ کرونا کے حوالے سے حکومت سندھ کے اقدامات قابل تعریف ہیں یہ وجہ ہے کہ آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ  کھڑی ہے تاکہ ریسٹورنٹ سے وابستہ افراد کی جلد سے جلد 100فیصد ویکسین  مکمل ہوسکے جبکہ  آل آل کراچی ریسٹورنٹ  ایسوسی  ایشن اور سندھ حکومت کی جانب سے  مشترکہ طور پر  بنائے جانے والے  ویکسینیشن مرکز میں پہلے مرحلے میں ریسٹورنٹ ملازمین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو ویکسینشن کی جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے  میں دیگر کاروباری افراد اور تیسرے مرحلے میں کراچی کے  شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی ہماری کوشش کا مقصد کراچی کے شہریوں کوکرونا وبا سے بچانا ہے  انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے  دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی معاشی مسائل کا سامنا ہے اور کاروباری سرگرمیوں کو شدید دھچکا لگا ہے  اس حوالے سے دیگر کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ریسٹورنٹ کا شعبہ  سب سے ذیادہ  متاثر ہو اہے اور گزشتہ 17ماہ سے ریسٹورنٹ بند ہیں جس سے ریسٹورنٹ مالکان  شدید مال مشکلات کا شکار ہیں   اس موقع پر  انہوں نے  مرتضیٰ  وہاب کو کراچی کا یڈمنسٹریٹر بننے پر مبارکباد دی اور  پی پی پی  چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا بھی شکریہ اد کیا کہ حکومت کی جانب سے  لاک ڈائون میں نرمی کے ساتھ ریسٹورنٹ کو ڈائن آئوٹ اور  24گھنٹے  ٹیک وے  کی اجازت  دی اس موقع پر ایکرا کے رہنمائوں نے سندھ حکومت  کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی  اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ویکسینشن مکمل ہونے کے بعد ریسٹورنٹ کو ڈائن ان کھولنے کی اجازت دے  
کیپشن آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن  اور سندھ حکومت کی جانب سے بے نظیر پارک میں بنائے جانے والے ویکسینشن  مرکز کے افتتاح کے موقع پرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں اس موقع پر فیضان راوت اور دیگر موجود ہیں