زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔سات سالہ زنیرہ شمیم خان پاکستان کی کم عمر سند یافتہ وائس اوور اسٹار ہیں


زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔سات سالہ زنیرہ شمیم خان پاکستان کی کم عمر سند یافتہ وائس اوور اسٹار ہیں ایک خصوصی ملاقات میں انکے والدین نے بتایا کہ زنیرہ کو پیدائشی طور پر جسمانی لحاظ سے پیچیدگیاں تھی بچی کے دماغ کی چار سرجریز ہو چکی ہیں اور مزید ایک سرجری انگلستان میں ہونا متواقع ہے جوکہ بچی کے چہرے کی ہوگی با ہمت زنیرہ کے والدین نے اپنی بیٹی کی خود اعتمادی بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا پر ٹیم زنیرہ کے نام سے پیج بنایا جس میں اُن کا بیٹا شہیر بھی اپنی بہن کے ساتھ متحرک نظر آتا ہے۔
زنیرہ کے والد شمیم احمد خان اور والدہ سعدیہ نے تعلیمی اور تربیتی لحاظ سے جو محنت اپنی بیٹی پر کی ہے وہ قابل ستائش ہے اور معاشرے میں موجود انُ والدین کے لئے بہترین مثال ہے جو اپنے بچوں کی کسی بھی جسمانی کمی سے خود بھی ہمت ہار جاتے ہیں اور بچوں کو بھی احساس کمتری کا شکار کر دیتے ہیں ۔
زنیرہ شمیم خان ایک زہین بچی ہونے کے ساتھ ساتھ عام بچوں کی مانند تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اسکول میں بہترین شاگرد کے طور پر جانی چاہتی ہیں ۔
بلا شبہ زینرہ فخر پاکستان ہیں جس خود اعتمادی اور زہانت کے ساتھ وہ مختلف پلیٹ فارمز میں نا صرف گفتگو کرتی ہیں بلکہ مختلف موضوعات پر انُ کا اظہار خیال ان کی مضبوط سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
رپورٹ:- لینا خان