سعودی عرب میں سیاسی اور سماجی شخصیت انجینئر طارق شہزاد کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں سیاسی اور سماجی شخصیت انجینئر طارق شہزاد کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ھے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران مجھے اس قدر پیار کرنے والے احباب ملے جنھوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا- ان دوستوں کی بدولت دیار غیر میں وقت گزارنا آسان ھوا اور اگے بڑھنے میں آسانی ھوئی- سعودی عرب کے احباب کے ساتھ گزرا ھوا وقت ہمیشہ یاد رہے گا- میں تمام ساتھیون کی خوشیوں اور کامرانیوں کے لئے دل سے دعا گو ہوں تقریب سے انجینئر طارق شہزاد کا کہنا تھا کہ نديم احمد بھٹی ہمارے محترم استاد ، ھمارے رہنما اور قابل فخر دوست اور رياض کی پاکستان کمیونٹی کا بيش قيمت سرمايہ ہے آپ ايک ولولہ انگيز رہنما اور کرشماتی شخصيت کے مالک ہيں


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان سعودی عرب کے چیف آرگنائزر کامران ملک کا کہنا تھا آج میں جو کچھ بھی ہوں اس میں ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کا اہم کردار ہے انہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا میری دعا بے اللہ ڈاکٹر صاحب کو کامیاب کرے اور وہ پاکستان میں رہتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں تقریب سے سردار طلعت محمود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی پاکستانی کمیونٹی کا ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں ان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انہوں نے اپنے پروفیشن سے دوسرے لوگوں کو ہمیشہ مستفید کیا ھے ان کے جانے سے پاکستانی کمیونٹی اپنے شفیق استاد سے محروم ہو جائے گی تقریب سے راجہ گل زیب کیانی ،خرم خان، چوہدری اعجاز، وجاہت حسین رانا فیضی اور لیاقت نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم بھٹی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہینگے اپ کی رہنمائی سے محروم ہونا ایک تکلیف دہ اور اداس کن مرحلہ ہے تقریب کے آخر میں انجینیر طارق شہزاد کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی اور پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا