پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینیئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے جدہ میں پاکستان قونصل خانہ کا دورہ کیا


جدہ ( ناظم علی عطاری ) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینیئر عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے جدہ میں پاکستان قونصل خانہ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل خالد مجید ، ویلفیر اتاشی ثاقب علی خان ، ماجد میمن اور دیگر افسران کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔
وفد کی سربراہی صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کی ، جبکہ دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسماعیل رضا کے علاوہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر انور جاوید، جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد شاہ اور ایگزیکٹیو ممبر چوہدری شہزاد شامل تھے ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور انکے ممکنہ حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی قونصل جنرل نے تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی خالد مجید نے وفد کو بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں وفد کو جدہ قونصل خانہ کے ویب سائیڈ پر موجود آن لائن سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
خالد مجید نے کہا کہ کمیو نٹی کے مسائل کے حل کیلئے انکی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی عزیر بھٹہ نے احسن انداز میں انتظامی امور چلانے اور تعاون کی پیشکش کرنے کیلئے قونصل جنرل خالد مجید سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔