پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ-پنجاب اسپشل ایجوکیشن ٹیچنگ کیمونٹی کا ایک دبنگ دلیر جرات مند استاد لیڈر- چوہدری محمد نذیر صابری ۔


پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ
پنجاب اسپشل ایجوکیشن ٹیچنگ کیمونٹی کا ایک دبنگ دلیر جرات مند استاد لیڈر
چوہدری محمد نذیر صابری ۔
۔تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ
—————–

پاکستان خاص طور پر پنجاب میں اسپشل ایجوکیشن کی تعمیر و ترقی اور معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہت سے عظیم افراد نے گراں قدر اور تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہی عظیم لوگوں میں ایک نام چوہدری محمد نذیر صابری کا ھے جہنوں نے ہمیشہ اسپشل ایجوکیشن کے اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور اسٹبلشمنٹ سے اساتذہ کی فلاح وبہبود اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے لڑتے رھے
چوہدری محمد نذیر اسپشل ایجوکیشن ٹیچرز یونین کے پہلے باضابط منتخب سیکریٹری جنرل بھی رھے ھیں


چوہدری محمد نذیر یکم مئ 1950 کو رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کے ایک گاؤں چک نمبر 4/1 آر اے میں پیدا ھوئے آپ نے پرائمری تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے حاصل کی اور رینالہ خورد سے میڑک کا امتحان 1967 میں امتیازی نمبروں سے پاس کیا آپ نے گورنمنٹ کالج اوکاڑہ سے 1969 میں ایف اے کیا۔
چوہدری محمد نذیر نے 1972 میں ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ کی دو سالہ کلاس ٹی ڈی TD میں داخلہ لیا جہاں پر ان کے کلاس فیلوز محمد فاروق اعوان اور ملک خالد اعوان بھی تھے چوہدری صاحب شروع سے ھی قائدانہ خصوصیات کے حامل تھے آپ کالج کے نمایاں طلبہ میں شامل رھے اس وقت ٹریننگ کالج کے پرنسپل مخدوم صدیق اکبر اور نائب پرنسپل مس شمیم افضل تھیں
آپ نے 1974 میں ٹی ڈی کا امتحان پاس کیا اور 1975 میں اسپشل ایجوکیشن میں بطور اسسٹنٹ ٹیچر اپنی سروس کا آغاز کیا آپ کی پہلی تعیناتی ڈیف سکول اوکاڑہ میں ھوئی آپ نے کچھ عرصہ سر سید اکیڈیمی راولپنڈی میں بھی بطور ٹیچر خدمات سر انجام دیں ۔
یکم ستمبر 1975 میں آپ کی تعیناتی ڈیف سکول گلبرگ لاھور میں ھو گئی جہاں اس وقت سکول کے ہیڈ ماسٹر سید محمد انوار الحق نظامی تھے چوہدری صاحب نے بتایا کہ سید محمد انوار الحق نظامی ایک نہایت اچھے اور زبردست ایڈمنسٹریٹر تھے جو اپنے کام میں بہت ماھر تھے نظامی صاحب کی خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے بڑی خدمات ھیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔


پاکستان میں اس وقت خصوصی تعلیم کے اداروں کو قومیانے کی ایک تحریک چل رھی تھی کہ جنرل ایجوکیشن کے طرح اسپشل ایجوکیشن کے بھی تمام پرائیویٹ ادارے قومی تحویل میں لیے جائیں۔ چوہدری صاحب نے جلد ھی اس تحریک میں شمولیت اختیار کر لی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بدولت اس تحریک کے روح رواں بن گئے اس جدوجہد میں چوہدری صاحب کے ساتھ ملک فاروق اعوان ۔محمد خالد اعوان ،رانا شاھد رفیق،طارق شاہ ، ذوالفقار رشید ،اقبال یاسین ، مس شکیلہ یثوب و دیگر شامل رھے اس تحریک کے نتیجہ میں بالآخر حکومت پاکستان نے یکم دسمبر 1975 میں معذور طلبہ کو تعلیم دینے والے تمام پرائیویٹ قومی تحویل میں لے لیے ۔۔
اسپشل ایجوکیشن کے اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ نے 1976 میں اپنے حقوق کے لیے پہلی بار ٹیچرز یونین بنائی جس کی پہلی صدر مسز شکیلہ یثوب اور سیکریٹری جنرل چوہدری نذیر تھے ۔چویدری نذیر نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اس کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا آپ نے اسشپل ایجوکیشن پنجاب کے تمام ٹیچرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔کیونکہ افسران نے ہمیشہ اساتذہ کا استصال کرنے کی کوششیں کیں اور ان کو جائز حقوق سے محروم رکھا۔مگر چوہدری صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جدوجہد جاری رکھی اس جدوجہد کے لیے آپ کو کئی بار سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا
اپ نے 1979 میں گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ڈیف گنگ محل گلبرگ میں شام کی کلاسز کے مسلہ پر ایک تحریک شروع کی جس کے نیتجے میں محکمہ نے چوہدری صاحب کو لاھور سے جہلم ٹرانسفر کر دیا مگر بعد میں ان آرڈر کو کنسیل کر دیا گیا
اساتذہ حقوق کے جرم میں ڈائریکٹوریٹ اسپشل ایجوکیشن محکمہ ایجوکیشن نے چوہدری نذیر کو 1979 میں نوکری سے برطرف کردیا مگر ھائی کورٹ نے 1980 میں ان کو نوکری پر بحال کر دیا۔
اپ کی اساتذہ حقوق کے لیے سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کو 1985 میں ایک بار پھر لاھور سے گورنمنٹ ھائی سکول ساھیوال میں ایس او ایم کی سیٹ پر ٹرانسفر کر دیا گیا مگر دو ماہ بعد محکمہ نے چوہدری صاحب کو دوبارہ لاھور شاداب سکول میں سپیچ تھراپسٹ کی سیٹ پر ایڈجسٹ کر دیا گیا۔
چویدری ریاض احمد ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن نے نومبر 1985 میں استاد محترم کو گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ لاھور میں لیکچرار تعینات کر دیا گیا ۔
مس شمیم افضل پرنسپل کالج نے چوہدری صاحب کو کالج میں اھم ذمہ داریاں سونپی آپ سٹوڈنٹس ایڈوائزر ھونے کے ساتھ ساتھ کالج کے اھم معاملات میں ھی پرنسپل صاحبہ کی معاونت کرنے تھے چوہدری صاحب ٹی ڈی کلاس کو مضمون نصاب سازی بھی پڑھتے۔
گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل گلبرگ کی تاریخ میں ٹی ڈی سیشن 87 -1986 کی کلاس ایک تاریخ ساز اھمیت کی حامل شمار ھوتی ھے جب پنجاب یونیورسٹی کے سابقہ طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے چوہدری ریاض احمد ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن کی ایما پر ٹی ڈی کلاس میں ایڈمیشن لیا اس سلسلے میں ندیم بھٹی کا کردار بڑا اھم ھے جہنوں نے ٹی ڈی کالج کو دریافت کیا اور باقی دوستوں راجہ اعزاز محمد ۔شہزاد بھٹہ ۔یعقوب بٹ۔فرح بٹ کو مجبور کیا کہ وہ ٹی ڈی کالج میں داخلہ لیں یوں 87 batch وجود میں آیا جس میں ندیم بھٹی ۔راجہ اعزاز محمد ۔شہزاد بھٹہ ۔یعقوب بٹ ۔ساجد چیمہ۔اسلم سیالکوٹی۔ جاوید اقبال اوکاڑوی۔ طارق شہزاد ۔رانا طاہر نسیم ۔فرح بٹ ۔غزالہ زرین۔ عبد الحق۔نویرا سحر۔سیمرہ جاوید۔نرگس ارشد و دیگر شامل تھے۔
اس بیچ 87 نے کالج کی سابقہ روایات کو یکسر تبدیل کر کے رکھا دیا کالج کی تاریخ میں پہلی بار مخدوم لیٹرئری سوسائٹی کا وجود قیام میں آیا جس نے چوہدری نذیر کی ایڈوائزر شپ میں ھم نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور کالج میگزین کاوش کا اجراء کیا بعد میں اسی گروپ 87 نے اسشپل ایجوکیشن کی تعمیر و ترقی میں بڑا اھم کردار ادا کیا جس کے لیے ایک کتاب لکھنے کی ضرورت ھے۔
چوہدری صاحب نے ایک ملاقات میں بتایا کہ انہیں محترم محمد انوار الحق نظامی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ھائی سکول فار بوائز ڈیف گلبرگ لاھور سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا نظامی صاحب نئے آنے والوں کے لیے ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے اللہ نظامی صاحب کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔
ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے چوہدری نذیر کو 1988 میں اسٹینٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن تعینات کردیا۔
چوہدری صاحب نے اپنے کیئر میں بڑی اھم پوسٹ پر فرائض سر انجام دیئے ۔اپ پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول ساھیوال/ اوکاڑہ / ملتان ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نصاب ڈائریکٹوریٹ اسپشل ایجوکیشن ۔پرنسپل گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف بوائز گلبرگ لاھور بھی تعینات رھے۔ جب آپ 2001 میں ڈپٹی ڈائریکٹر نصاب تعینات تھے تو محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے آپ کو جبری ریٹائرڈ کر دیا۔
یوں ایک بہادر، شجاع اور اصول پسند استاد کا ہنگامہ خیز کیئر اختتام پذیر ہوا جس نے اپنے سرکاری نوکری کے دوران اساتذہ حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔
چوہدری صاحب آج کل پرسکون ریٹائرمنٹ زندگی گزر رھے ھیں آپ کی ایک بیٹی زاہدہ نذیز گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز آف ڈیف گنگ محل لاھور میں بطور لیکچرار فرائض ادا کر رھی ھیں اور داماد حیدر علی ٹوبہ ٹیک سنگھ اسپشل ایجوکیشن سنٹر میں ایس ایس ای ٹی اور ڈسڑکٹ فوکل پرسن ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات ھیں
اللہ سے دعا ھے کہ وہ استاد محترم چوہدری محمد نذیر کو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین