پاکستان تحریک انصاف کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ریاض شہر میں ایم سی ممبران کے اعزاز اور کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان تحریک انصاف کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ریاض شہر میں ایم سی ممبران کے اعزاز اور کشمیر کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں ریاض ریجن کے نو منتخب عہدیداران صدر تاج محمد خان صاحب ،سینئر نائب صدر چوہدری عامر بشیر صاحب، جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان صاحب ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رشاد خان مندوخیل صاحب ،انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر علی خان صاحب ، انصاف نظریاتی پینل کے ایم سی ممبران اور وومن سیکرٹری محترمہ رابعہ بنت طارق صاحبہ سیمت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کی خواتین ممبران نے شرکت کی…. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت جناب موسی خان گجر نے حاصل کیا پی ٹی آئی کے نو منتخب عہدیداران نے تمام ایم سی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان پر ایم سی ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہیں وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور سعودی عرب میں خاص کر ریاض ریجن میں اوورسیز کو درپیش مسائل ایمبیسی کی معاونت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پوری ٹیم کی مشاورت سے کام کرینگے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے. الیکٹیڈ باڈی کے ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط کرنے، سعودی عرب میں کارکنان کومتحرک کرنے اور پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ایک ممبر نے اپنا کر دار ادا کرنا ہوگ مقررین نے حالیہ کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی پر پارٹی کی اعلی قیادت اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو مبارکباد دی اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ کشمیر کے عوام نے پی ٹی آئی کو جو مینڈیٹ دیا ہے انشاءاللہ تعالی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور انکی پارٹی کے نو منتخب ممبران کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرینگے اور جس طرح پہلے وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی فورمز پر اٹھایا ہے وہ آئندہ بھی کشمیریوں کے سفیر کے طور پر یہ کام کرتے رہینگے پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نو منتخب عہدیداران نے کھل کر کہا کہ ہم اپنے لیڈر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور نظریے پر چلیں گے اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائنگے جس سے پارٹی کو خدا نخواستہ نقصان پہنچ جائے مگر انہوں نے او آئی سی اور پارٹی لیڈر شپ سے یہ مطالبہ ضرور کیا ہے کہ اوور سیز میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی دن رات محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکے جائز مطالبات سنے جائے اور جن کارکنان کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق تحفظات یا حدشات سامنے آئے ہیں انکو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ ہماری پارٹی کے ورکر کا اعتماد بحال رہے
یاد رہے کہ نو منتخب عہدیداران نے سابقہ سٹی صدر شبریز اختر سویہ صاحب سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف بھی لیا.
پروگرام کے آخر میں کشمیر کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پروگرام میں شرکت کرنے والوں کیلئے الکٹیڈ باڈی ریاض ریجن کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا….