کوئی اپنی مرضی سے تنظیم سازی کا اختیار نہیں رکھتا، قائدین کے واضح احکامات موجود ہیں۔ / محمود الحق ڈوگر

ریاض ( ناظم علی ) اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن شیخ سعید احمد اور سینئیر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت کسی شخص کے پاس یہ اختیار نہیں، کہ وہ قائدین کے واضح احکامات کو سائیڈ لائن کرکے خود تنظیم سازی جیسے اہم معاملے کو اپنی مرضی کیمطابق کروائے۔ اس حوالے سے ہمارے لیڈران کے واضح احکامات موجود ہیں۔ کہ انٹرنیشنل افیئرز کے سیکرٹری جنرل نور الحسن تنویر اور ہمارے اسحق ڈار صاحب کے مشاورت کے بغیر کوئی تنظیم سازی یا عہدہ کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔ جو لوگ قائدین کے حکم کو واضح چیلنج کرتے ہیں۔ ان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا۔ ان کا مزید کہنا تھا۔ کہ کارکن قائدین کے فیصلوں کا انتظار کرے۔ انشاءاللہ درست وقت پر اس حوالے سے غور کیا جائیگا۔ جو لوگ اس کام کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان کو اس عمل سے باز آنا ہوگا۔ ہمیں پارٹی کیلئے درست طریقے سے ہی کام کرنا ہوگی، کوشش کرے کہ پارٹی پالیسی پر سختی سے عمل کرے۔ کسی کا ذاتی ایجنڈا پارٹی کیلئے نقصان دہ ہے۔