کرونا وبا نے دنیا کی زندگی کو گویا ایک نیا موڑ دیدیا ہے معاشی اور معاشرتی امور میں قومی اور بین الااقوامی سطح دونو میں گہرابدلاؤ آیا ہے


سعودی عرب ( نمائندہ خصوصی )کرونا وبا نے دنیا کی زندگی کو گویا ایک نیا موڑ دیدیا ہے معاشی اور معاشرتی امور میں قومی اور بین الااقوامی سطح دونو میں گہرابدلاؤ آیا ہے۔آمدورفت کے زرائع پابندیوں کی نظر ہوگئے اور پاکستان کے ساتھ فلائیٹس پر لمبے عرصے سے لگی پابندی اُن حلقوں میں شدید تشویش اور بےچینی کا اظہار کا سبب بن رہی ہے جو اپنے پیاروں سے ملنے پاکستان گئے اور واپسی کے لئے ترس گئے۔

پاکستان وزارت صحت کی ویب سائیڈ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ۲فیصد سے بھی کم مثبت


کوویڈ کیسیز درج ہو رہے ہیں ۔جوکہ کافی تسلی بخش ہے پھر بھی پاکستان سے فلائیٹس پر لگی پابندی کا لگے رہنا سوالیہ نشان ہے۔اس سلسلے میں سعودی عرب سے گئے کچھ اشخاص نے جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔نصرت کامران کا کہنا تھا

کہ پاکستان میں اسکول بھی کھل چکے ہیں معمولات زندگی اطمینان بخش ہے جبکہ ویکسین بھی کافی لوگو کو لگائی جا چکی ہیں ہماری اپیل ہے کہ سعودیہ عرب سے فلائیٹس کا سلسلہ جلد بحال کیا جائے ۔اس کے علاوہ محترمہ باسمہ عامر جوکہ اپنے تین بچوں کے ساتھ فلائیٹس کے کھولنے کا انتظار کر رہی ہیں اور تقریباً چار ماہ سے پاکستان میں ہیں نے کہا کہ ہمُ ساری تیاری کے ساتھ صرف مملکت سعودی عرب کی جانب سے فلائیٹس سے پابندی کے ہٹنے کے

اعلان کے منتظر ہیں ۔اسی طرح مرد حضرات جن کی ملازمت مملکت میں ہے بے بس ہیں .کاشان سید جنہوں نے فلائٹس سے پابندی ہٹانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا اور پوری فیملی کا ٹیکس ادا کر کے پاکستان آیا تھا ملازمت کی فکر کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات الگ مسائل میں اضافہ کر رہی ہیں اسی طرح سلمان بن شاہد کا کہنا تھا کہ جو فضائی راستے سعودی عرب تک پہنچے کے ابھی بھی کھلے ہوئے ہیں وہ انتہائی مہنگے ہونے کی وجہ سے کم آمدنی رکھنے والوں کے لئے نہایت مشکل ہے ساتھ ساتھ ملازمت کے ختم ہوجانے کا ڈر بھی ذہنی تناؤ کا باعث بن رہا ہے۔
لینا خان ( سعودی عرب)
—————————————————————

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 14 مریضوں نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5478 ہوگئی ہے اور 13935 ٹیسٹ کرائے جانے پر 713 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 14 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5478 ہوگئی جوکہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 13935 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 713 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 5.1 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 4520908 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں338370 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 92.6 فیصد یعنی 313366 مریض صحتیاب ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 630 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 19526 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 18845 افراد گھروں میں، 621 مختلف اسپتالوں میں اور 60 مریض آئسولیشن مراکز میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جن میں سے 46 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا۔ بیان کے مطابق 713 نئے کیسوں میں سے 541 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلعی وار اعدادوشمار کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی210 ، کراچی کورنگی 92 ، کراچی جنوبی 86 ، کراچی سنٹرل 77 ، کراچی ملیر 54 اور کراچی غربی 25 کیسز ہیں۔ حیدرآباد میں 27 ، سانگھڑ 18 ، شہید بینظیر آباد 15 ، جامشورو 14 ، بدین 11 ، نوشیروفیروز 10، مٹیاری اور سکھر 9-9، تھرپارکر ، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ 6-6، ٹنڈو الہیار 4، دادو ، کشمور ، خیرپور ، لاڑکانہ ، میرپورخاص اور شکارپور 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبد الرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ