سندھ کے کسی صوبائی وزیر نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی، یہ ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے

سندھ کے کسی صوبائی وزیر نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی، یہ ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کے بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے کسی بھی صوبائی وزیر کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے شادی کی خبر کو ’شوشہ‘ اور مسائل سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے دیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد بلاول سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے استفسار کیا کہ ’کچھ دنوں سے سندھ حکومت میں ایک دلہے کی تلاش ہے آپ کو اس معاملے کا علم ہے‘۔ ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سے شادی کرلی- سوال سن کر بلاول بھٹو زرداری پہلے مسکرائے لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے‘۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے اعلان کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کھلبلی مچ گئی جبکہ اراکین سندھ اسمبلی کی بیگمات بھی چوکنا ہو گئیں۔ تاہم اب اس معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی رد عمل دے دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اس معاملے پر رد عمل دیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔
الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جبکہ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ کی خبر کو ڈرامہ اور پبلسٹی اسٹینڈ قرار دےد یا تھا اور کہا تھا کہ اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-06-30/news-2844039.html——-

————-
کوئی ایک مشکل ہو تو بتاؤں، اکیلی جان سیاپے ہزار، ایک تو جوبائیڈن صاحب کی کال نہیں آرہی تو دوسری طرف اراکینِ اسمبلی ایک دوسرے کی سر پھٹول کرتے جمہوریت کا جنازہ سر پر اٹھائے پھر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی ایسا قبرستان دکھائی نہیں دیتا جہاں وہ نام نہاد گلی سڑی اس جمہوریت کو دفنا سکیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو قومی اسمبلی، بلوچستان اسمبلی کے بعد اب سندھ اسمبلی میں پہلے جمہوریت کا جنازہ نکالتے ہیں تو اگلے دن بینڈ باجے کے ساتھ حریم شاہ کے نامعلوم دلہا کے باراتی بن کر سندھ اسمبلی کی دیواریں ایسے پھلانگ رہے ہوتے ہیں کہ جیسے دلہن کے والدین نے کھانے کا انتظام نہ کیا ہو۔ کوئی ایک مصیبت ہے کہ حریم شاہ نے پوری قوم کی راتوں کی نیند، دن کا چین برباد کر رکھا ہے، وزارتِ خارجہ سے گھومتی پھرتی اب سندھ اسمبلی پر آوارد ہوئی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ ان کے دلہا میاں ایک صوبائی وزیر ہیں، تجسس ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا کہ ایسا کون سا خوش نصیب ہے جس نے آنے والے دنوں میں مزید شہرت کی بلندیوں کو چھونا ہے۔ اِدھر اراکینِ سندھ اسمبلی کی حالت یہ ہے کہ ہر کوئی اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ٹٹول رہا ہے کہ کہیں حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے ہاتھ کی انگلی میں پہنی انگوٹھی، دلہا کی کلائی پر بندھی رولیکس گھڑی انہی کی تو نہیں۔ پھر یہی اراکین ایک دوسرے سے نظریں چراتے پوچھ رہے ہیں کہ آپ ہی دلہا تو نہیں؟ حریم شاہ کی فی الحال خفیہ شادی نے گھر گھر سیاپا برپا کررکھا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ کچھ تو ایسے مشکوک شوہر نامدار ہیں جو اپنی حقیقی بیویوں کا سامنا کرنے سے بھی کنی کترا رہے ہیں۔ صاحبو! یہ سوشل میڈیا کے کمالات ہی تو ہیں کہ ہینگ لگے نہ پھٹکری اوررنگ بھی چوکھا آئے۔ یہ دنیا آپ کو پیسے کے نام پر کھیل تماشے میں لگا رہی ہے اور آپ ابھی تک ہوش کے ناخن لینے کو تیار نہیں۔ ذرا احتیاط سے آگے بڑھئے!

ففتھ جنریشن وار کا زمانہ چل رہا ہے، دشمن چاروں طرف نت نئے انداز میں گھات لگائے بیٹھے ہیں کہ کب موقع ملے اور وہ حملہ آور ہوں۔ نسلوں کی تباہی کے اس منصوبے میں سوشل میڈیا کا کردار سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ یہ وہی سوشل میڈیا ہے جس کے بارے میں فواد چوہدری صاحب فرماتے رہے ہیں کہ اب پرنٹ میڈیا نہیں سوشل میڈیا کا دور ہے اور موصوف اخبارات کے مسلمہ وجود، حقائق پر مبنی مواد کی اشاعت کی حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری تھے۔ فیک نیوز کا گڑھ ففتھ جنریشن وار کا خطرناک ترین ہتھیار آج ہماری معاشرتی بنیادیں کھوکھلی کررہا ہے تو کل بات اس سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے اور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ خانِ اعظم کا فحاشی اور جنسی جرائم میں عورت کے لباس پر تبصرہ حقائق پر مبنی ہے لیکن ایسے جرائم کی روک تھام بارے ریاست کیا کردار ادا کررہی ہے کہ جب خانِ اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ساتھ ملحقہ عمارت کی کھڑکی میں کھڑی ایک عریاں خاتون کی وڈیو محض اس وضاحت کے لئے شیئر کریں کہ یہ پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت نہیں اس سے ملحقہ ریڈ لائٹ ایریا کی ایک عمارت ہے تو سوچنے کی بات یہ ہے کہ جس کالعدم سیاسی جماعت کے کارندوں نے یہ وڈیو بناکر شیئر کی، اس کا مقصد تو صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے لیکن شہباز گل کو بھی یہ احتیاط ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے تھی کہ اس وڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرکے انہوں نے آخرکون سی خدمت کی؟ کیا یہ ممکن نہیں تھا کہ اس وڈیو کو پہلے سنسر کیا جاتا یا پھر سرے سے شیئر ہی نہ کیا جاتا اور تحریری وضاحت کر دی جاتی لیکن ایسا کرنے کے بجائے انہوں نے سوچے سمجھے بغیر یہ وڈیو شیئر کردی۔ سوال یہ بھی ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کی عمارت ایسے علاقے میں کیوں بنائی گئی جو پہلے ہی سے مشکوک اور قابلِ اعتراض سرگرمیوں کا مرکز ہو؟ ہمیں جو صحافتی اقدار، روایات ورثے میں ملی ہیں ان میں اولین یہی سبق پڑھایا جاتا ہے کہ الفاظ کا چناؤ، سلجھاؤ خوبصورت، باوقار اور تصاویر کے انتخاب میں یہ احتیاط ضرور سامنے رکھی جائے کہ کسی خاتون یا مرد کی کوئی ایسی تصویر شائع نہ ہو جو فحاشی یا عریانی کے زمرے میں آئے۔ یہ ففتھ جنریشن وار ہی تو ہے کہ دشمن آپ کی سماجی اور سیاسی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلاتا ہے اور پھراسی پر ایسے تبصرے کئے جاتے ہیں کہ انسان انہیں سچ تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران دیکھنے میں آیا ہے کہ جب سے افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کا انخلا شروع ہوا ہےاور پاک امریکہ تعلقات میں اچانک سرد مہری پیدا ہوئی ہے بیرون ملک دشمن کے نیٹ ورک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لئے انتہائی متحرک ہو گئے ہیں اور ان کا واحد مقصد ہمارےقومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے ایسی ہی ایک سازشی افواہ پھیلائی گئی جس کا مقصد قومی سلامتی کے اداروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا تھا اور اس سازش کے تمام تر تانے بانے برطانیہ میں موجود پاکستان دشمن نیٹ ورک سے جڑے ہیں۔ اسی حوالے سے آج کل اسرائیلی اخبار کا یہ دعویٰ زیر گردش ہے کہ خانِ اعظم کے ایک معاون خصوصی نے گزشتہ سال نومبر میں اسرائیل کا دورہ کیا۔ اگرچہ وہ معاونِ خصوصی اور دفتر خارجہ کے ترجمان اس بارے میں تردید کر چکے ہیں اور وضاحت بھی لیکن یہ موضوع بدستور پاکستانی میڈیا میں زورو شور سے زیرِ بحث ہے۔ اپوزیشن رہنما کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر اس موضوع پر سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں اور اسی بنیاد پر عوام اس پروپیگنڈا نیوز کو سچ سمجھ رہے ہیں۔ سوچنے سمجھنے کی بات یہ ہے کہ ایسا پروپیگنڈا کب، کیوں اور کن حالات میں کیا جارہا ہے؟ اپنے اردگرد کے حالات، افغانستان کی صورت حال، بھارت کی پاکستان دشمنی، کمزور معیشت و سیاست، حالات کی سنگینی ظاہر کررہی ہے اور تقاضا کرتی ہے کہ ہم جھوٹ کو سچ نہ سمجھیں۔ یہ سراسر تباہی کا سودا ہے جو ہمیں قبول نہیں۔
—————عرفان اطہر قاضی————–
https://jang.com.pk/news/949914

———————–

رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ کے بعد صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

حریم شاہ نے 28 جون کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و وزیر سے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی تھی۔

حریم شاہ نے اگرچہ شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا، جس کی وجہ سے ان کے شوہر سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلیں کہ حریم شاہ نے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے شادی کرلی لیکن انہوں نے 28 جون کو ہی ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے 28 جون کو اپنی فیس بک پوسٹ میں حریم شاہ سے منسوب تمام خبروں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے تردید کے بعد سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی و صوبائی وزرا کے نام حریم شاہ سے جوڑے جا رہے تھے اور حریم شاہ کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہی۔

واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، سعید غنی
اپنے ساتھ متعدد لوگوں کے نام جوڑے جانے اور متعدد لوگوں کو ٹک ٹاک اسٹار کا شوہر بنا کر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیے جانے پر حریم شاہ نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کا نام ہر ایرے غیرے شخص کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی تھیں کہ مبینہ طور پر حریم شاہ نے صوبائی وزیر سعید غنی سے شادی کرلی، جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ایسے الزامات کی وضاحت کی۔

سعید غنی نے ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، برائے مہربانی کرکے تصدیق کے بغیر خبریں نہ چلایا کریں۔

سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ وہ محترمہ (حریم شاہ) کو جانتے تک نہیں، وہ کبھی نہ ان سے ملے ہیں اور نہ کبھی انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار کو دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی،حریم شاہ

ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر واقعی بھی محترمہ نے شادی کرلی ہے تو وہ انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ سے قبل گزشتہ روز بھی سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس میں حریم شاہ سے منسوب اپنے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کیا تھا اور پریس کانفرنس میں انگوٹھی کے اپنے ہاتھ دکھائے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی گھڑی بھی دکھائی تھی۔

حریم شاہ سے شادی سے متعلق خبروں پر جہاں سید ذوالفقار علی شاہ اور سعید غنی نے وضاحت دی، وہیں ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی سے متعلق خبروں پر وضاحت دی۔

مرتضیٰ وہاب نے بھی 28 جون کو میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافیوں کے حریم شاہ کی شادی سے متعلق سوال پر اپنے ہاتھ دکھائے تھے اور کہا تھا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔

علاوہ وزیں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شہلا رضا نے بھی حریم شاہ کی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ٹک ٹاک اسٹار نے کس سے شادی کی لیکن اگر انہوں نے شادی کی ہے تو اچھی بات ہے۔

شہلا رضا نے کہا تھا کہ شادی ایک شرعی عمل ہے مگر انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے کس سے شادی کی اور وہ ان کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کر سکتیں۔

https://www.dawnnews.tv/news/1163033/

——————————————–

پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے میرپورخاص سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنے فیس بک پیج پر اردو میں وضاحتی بیان جاری کیا کہ حریم شاہ سے منسوب ان سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے حوالے سے جھوٹی خبریں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ اور ان کے میڈیا ترجمان صدام کنبھر چلا رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین مذکورہ خبریں اس وجہ سے پھیلا رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کو ’گدھا‘ کہا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رکن نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ ان کے حوالے سے کس طرح کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ذکر کیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے مذکورہ بیان اس وقت جاری کیا جب حلیم عادل شیخ کے میڈیا کوآرڈینیٹر صدام کنبھر نے سندھی زبان میں ایک مبہم پوسٹ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی؟

صدام کنبھر نے میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ سید ذوالفقار علی شاہ دوسروں سے بازی لے گئے۔

ذوالفقار علی شاہ کے مطابق ان سے متعلق غلط خبریں حلیم عادل شیخ پھیلا رہے ہیں—اسکرین شاٹ
صدام کنبھر نے مذکورہ مبہم پوسٹ اس وقت کی تھی جب میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی۔

حلیم عادل شیخ کے میڈیا کوآرڈینیٹر صدام کنبھر کی مذکورہ مبہم پوسٹ کو ایسا سمجھا گیا کہ شاید ذوالفقار علی شاہ نے حریم شاہ سے شادی کی ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگوں نے جعلی خبریں پھیلانا شروع کیں۔

تاہم جلد ہی سید ذالفقار علی شاہ نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں تمام خبروں کو جعلی قرار دیا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے 28 جون کی صبح تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی لیکن انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

حریم شاہ نے جیو ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کے دوران اپنی شادی کی تصدیق کی، ساتھ ہی بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے بعد تمام تفصیلات عام کردیں گی۔
—————————-

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی حریم شاہ سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے صحافی کے سوال پر انوکھا تبصرہ پیش کردیا۔

اسلام آباد میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حریم شاہ کے سندھ اسمبلی میں نہیں، میڈیا میں چرچے ہیں۔

چوبیس جون کو رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر نے ایوان میں حریم شاہ کا تذکرہ کیا تھا۔

حریم شاہ کے سندھ کے ایم پی اے سے شادی سے متعلق دعوے پر صحافی کا سعید غنی سے سوال

واضح رہے کہ حریم شاہ نے پی پی کے ایک رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد سے ہر جگہ حریم شاہ کی شادی کے چرچے دکھائی دے رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر گزشتہ روز بھی حریم شاہ کی شادی کے چرچے جاری رہے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار علی شاہ نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والوں نے مجھے بدنام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے اس شخص کو پیسے دیے، جس نے سوشل میڈیا پر میرا نام حریم شاہ سے جوڑا ہے۔

پی پی رکن اسمبلی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں اپنے خلاف پھیلائے گئے جھوٹ پر درخواست دینے کا اعلان کیا۔

دوسری طرف سندھ اسمبلی کے اندر اور باہربینڈ باجوں کے ساتھ ساتھ حریم شاہ کی پی پی کے وزیر سے شادی کے چرچے بھی رہے۔

احتجاج پر بیٹھے پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے ڈھول کو حریم شاہ کی شادی سے جوڑ دیا ہے
https://jang.com.pk/news/949877
—————————————-

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حسن اقبال کو قانونی طریقے سے جواب دینے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ حسن میرے ساتھ ویڈیو بناتے تھے اور کہتے تھے کہ مجھے پروموٹ کرو۔

انہوں نے کہا کہ میں حسن اقبال کی کوئی چیز شیئر نہیں کی ہے، میں انہیں قانونی طریقے سے جواب دوں گی۔

فردوس شمیم نقوی کا اسمبلی رکنیت سے استعفے کا اعلان

ایک طرف حریم شاہ، دوسری طرف حلیم ہیں، ناصر شاہ

ٹک ٹاک اسٹار نے ایک بار پھر کہا کہ میری شادی ہوچکی ہے اور میں بہت جلد اس حوالے سے تصاویر شیئر کروں گی۔

اس سے قبل حریم شاہ کی شیئر کردہ ایک تصویر جس میں ایک مردانہ اور نسوانی ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے، تنازع کا سبب بن گئی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کے دوست حسن اقبال نے اس حوالے سے کہا کہ حریم شاہ نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ ان کی ہے، ہاتھ ان کی دوست کا ہے، حریم شاہ کا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ تصویر کہاں سے اٹھائی، حریم شاہ نے خود کہہ دیا تھا کہ اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://jang.com.pk/news/949484