نوجوانوں کو انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی سرٹیفیکیشن کرنا بہت ضروری ہے جس سے ان کی صلاحیت میں نکھار پیدا ہو

ریاض (ناظم علی عطاری بیورو رپوٹر) سعودی عرب میں انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے ریاض شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں

Lean Six Sigma (Yellow Belt Certification) Training
کا انعقاد کیا گیا جس میں ائی ٹی اور انجینیئرنگ پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث شرکاء کی ایک بڑی تعداد آن لائن شریک ہوئی جبکہ ایک قلیل تعداد ہوٹل میں بھی موجود تھی۔ بلیک بیلٹ ماسٹر ٹرینر عدنان رفیق صاحب نے چار گھنٹے پر محیط سیشن میں اپنی پیشورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے Business processes کو بہتر بنانے کے اس طریقہ کار سے شرکاء کو متعارف کرایا اور اس کے نمایاں پہلوں پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کا مقصد پروفیشنلز کو کم وقت میں Certification کروانا ہے تاکہ وہ اپنی جاب اور بزنس میں Six Sigma کے اصول اور طریقہ کار کو اپنا کر پیداواری صلاحیت کے بہتر نتائج حاصل کر سکیں انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ کے چیئرمین سید اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی سرٹیفیکیشن کرنا بہت ضروری ہے جس سے ان کی صلاحیت میں نکھار پیدا ہو اوروہ بزنس کو بہتر اور پروفیشنل انداز میں چلا سکیں۔انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ IEP-SAC مستقبل میں پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے مزید کورسز آفر کرے گا۔ اپنی تقریر کے آخر میں سید اقبال صاحب نے ایمبیسی آف پاکستان اور سعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اسکالرشپ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر فاروق اقبال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ IEP-SAC پچھلے 25 برس سے پاکستان کی 12 پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسیٹیوں میں مستحق طلبہ و طالبات میں 96 اسکالرشپ تقسیم کر رہی ھے۔ اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کی تقریب میں دیگر مقررین میں انجینئر میاں حامد ،انجینئر یوسف اسماعیل نے بھی ایسی ٹریننگ کو نوجوانوں کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا جو ان کی پروفیشنل صلاحیتوں میں بہتری لائیں اور مسابقتی مارکیٹ میں ان کو بہتر پوزیشن دلا سکیں۔
حاضرین نے مارکیٹ کا ایک مقبول ٹریننگ کورس کروانے پر انسٹیٹیوشن کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ اس طرح کے کورسز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ماسٹر ٹرینر عدنان رفیق کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔