ڈاکٹر حنا مسرت (ماہر خوراک و غذائیت)


(تحریر: نوید انجم فاروقی)

نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹیشن (ماہر خوراک وغذائیت) ایسے ڈاکٹر ہوتے ہیں جو آپ کو کھانے پینے کی احتیاط اور اُس کی درست مقدار اور استعمال بتاتے ہیں۔ محض کھانے کی کوئی چیز کھا کر بھوک مٹا لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے جسم کی ضرورت کے مطابق کھانا ضروری ہے۔ اگر آپ کسی خاص بیماری کا شکار ہیں تو آپ کو کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں کھانا چاہیے اِن ہدایات کیلئے آپ کو کسی نیوٹریشنسٹ کے پاس جانا پڑتا ہے جو آپ کی درست رہنمائی کر کے آپ کیلئے آسانی پیدا کرتا ہے۔
ڈاکٹر حنا مسرت بھی معروف و مشہور نیو ٹریشنسٹ اور ڈائٹیشن ہیں۔ وہ الغنی ہسپتال منڈی بہاء الدین سے وابستہ ہیں اور اپنے شعبے میں اچھا نام و مقام رکھتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ جو لوگ کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط سے کام نہیں لیتے وہ کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انسان کو کس وقت کتنا کھانا چاہیے اور پھر اُس کو ہضم کرنے کیلئے اُسے کتنے وقت کی ضرورت ہے اِس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اُنھوں نے کہا کہ مختلف بیماریوں کی صورت میں علیحدہ ڈائیٹ پلان ہیں اور ایک صحت مند بندے کیلئے علیحدہ ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ آپ اپنی غذا کے ذریعے شوگر جیسی بیماری کو کنٹرول کر سکتے ہیں، موٹاپے کا علاج کر سکتے ہیں، وزن میں کمی لا سکتے ہیں اِس کے علاوہ ہم لوگ گائیڈ کرتے ہیں کہ ایک حاملہ خاتون کو کتنی اور کیسی خوراک کی ضرورت ہے، بچوں کیلئے کیسی غذا ہونی چاہیے، جن لوگو ں کو بھوک نہیں لگتی اِس کا کیا علاج ہے، بیلنس خوراک کیا ہے؟ یہ سب کچھ جاننے کیلئے آپ کو کسی ماہر خوراک و غذائیت کے پاس جانا پڑے گا۔ ہم نے اِس سلسلے میں ایک فری نیوٹریشن کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو 19 اور 20 جون 2021 ء کو ہفتہ اور اتوار کے دن الغنی ہسپتال و شوگر سنٹر منڈی بہاء الدین میں منعقد ہوگا جہاں خوراک کے متعلق مسائل اور لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔ آپ لوگ اِس کیمپ میں ضرور شرکت کریں، اِن شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا اور اپنی زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
خوراک کھانے کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا نظام انہضام بھی درست کام کرے۔ کھانا کھانے کے فوری بعد لیٹ جانا یا بیٹھے رہنے سے آپ کا پیٹ بڑھ سکتا ہے اور معدے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔زیادہ محنت سے اور جسمانی کام کرنے والوں کو کیسا ناشتہ کرنا چاہیے، کم محنت کرنے والوں کیلئے کیسا ناشتہ ہو؟دوپہر میں کتنا کھائیں، رات کے وقت کب اور کتنا کھانا کھانا چاہیے یہ سب چیزیں آپ کی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ اِن باتوں کو جاننے کیلئے آپ کے پاس بہترین موقع ہے کہ فری نیوٹریشن کیمپ میں تشریف لائیں اور اہم معلومات حاصل کریں