اسلامی دنیا کو اب متحدہ ہونا پڑے گا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے دورے کے موقع پر کہا کہ میں اس وقت ترکی میں موجود ہوں اور فلسطینی وزیر خارجہ نے بھی آج ترکی پہنچنا تھا لیکن فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی میں فلسطینی وزیر خارجہ کا انتظار کریں گے اور فلسطینی وزیر خارجہ کو روکنا بہت ناانصافی ہو گی۔ کوشش ہے کہ کل فلسطینی وزیر خارجہ ہمیں استنبول میں جوائن کر لیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں اور ترک عوام بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں جبکہ ترکی نے انتہائی سخت مؤقف اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہم نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔ نیویارک میں دیگر اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔ اسرائیل فلسطین میں بہت ظلم کر رہا ہے۔

Courtesy hum news