کوکنگ ایکسپرٹ میڈم رفعت ارم کی جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو

کوکنگ ایکسپرٹ میڈم رفعت ارم کی جیوے پاکستان سے خصوصی گفتگو۔۔۔۔
وحید جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے نہایت لذیذ اور مزے دار ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے اور یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ بہت مہنگے اور بہت پر تکلف کھانے کو تیار کریں بلکہ آپ نہایت سادگی سے اور کم خرچ سے بھی اچھے اور مزے دار کھانے تیار کر سکتے ہیں اچھا لگا آپ کے گھر پر کوئی مہمان آجائیں اور گھر پر کھانے کی کوئی باقاعدہ ڈش نہ ہو توصرف مہمانوں کی تعداد کو دیکھ کر آپ صرف آلو ہی استعمال میں لا کر ان کی خاطر تواضع کر سکتی ہیں انہیں باریک باریک کاٹ لیں ان پر نمک مرچ ہلدی اور تیل ڈال دیں اور انہیں دم کر دے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صرف سلاد کے ساتھ بھی آپ کو اچھی تواضح کر سکتے ہیں ۔

دنیا بھر میں بہت قسم کے سلاد تیار اور پسند کیے جاتے ہیں ان کے مختلف نام ۔سلاد میں لوگ چکن بھی ڈال دیتے ہیں اور فروٹ بھی ۔لیکن سادہ سلاد بھی اپنی جگہ بہت مزہ دیتا ہے اور غذائیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی سلاد میں ٹماٹر کھیرا پسند کرتے ہیں اس پر کچھ لوگ مکھن پنیر اور مایونیز میں ڈال لیتے ہیں اکثر لوگ اسے پسند کرتے ہیں
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوگر مریض ہو یا عام لوگ ۔۔۔اچھی صحت کیلئے سادہ خوراک ہی اچھی ہوتی ہے میں آپ سرکار نے بغیر آئل اور بغیر مرچ کے بنالیتی ہوں جو پسند کیے جاتے ہیں
——————-