کرو نا کیسزبڑھ رہے ہیں اگرصورتحال یہی رہی تو مکمل لاک ڈاﺅن کرنا پڑیگا۔


کرا چی 23اپریل ۔ صوبا ئی وزیر اطلاعا ت و بلدیا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرو نا کیسزبڑھ رہے ہیں اگرصورتحال یہی رہی تو مکمل لاک ڈاﺅن کرنا پڑیگا۔ یہ با ت انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کا ر نر پر میڈیا کے نما ئندو ں سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدا ر ت آج ٹاسک فورس کا اجلا س منعقد ہوا جس میں کورونا کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیاگیا۔انہو ں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلا ع میں ویکسینیشن مرا کز قا ئم کئے گئے ہیں جہا ں سے رپو ر ٹس مل رہی ہیں کہ لو گ ویکسین لگوا نے نہیں آرہے صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ 50سا ل سے زا ئد عمر کے افرا د ویکسین لگوائیں سندھ حکومت کو شش کر رہی ہے کہ ویکسین سب کے لئے میسر ہو ۔انہو ں نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرز میںویکسین مو جو د نہیں ہے وہا ں سے دبا ﺅ آر ہا ہے کہ ویکسین کی اجازت دی جائے لیکن پبلک سیکٹر میں ویکسین مو جو د ہے پر لو گ ویکسین لگوا نے نہیں آرہے ۔انہو ں نے کہا کہ وفا قی حکومت کے کرو نا صو ر تحا ل پر مو قف کے وجہ سے عا م لو گ کرو نا وبا ءکو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہسپتا لو ں میں مریضو ں کی تعدا د بڑ ھ رہی ہے ۔سندھ حکومت نے پہلے بھی موثراقدامات اٹھائے تھے سندھ میں دیگرصوبوں سے صورتحال بہترہے ۔ صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کے ویژن کے مطا بق کو وڈ پر بہت کا م کیا ہے اور صحت کی سہولیات کو بہتر کیا ہے۔ایک سوال کے جوا ب میں سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، پیپلز پا ر ٹی کے رہنما ﺅ ں پر جو کیسز بنے وہ سب ن لیگ کے دور میں بنے ۔پیپلز پا ر ٹی اور ن لیگ کی رقابت آئیڈیل حا لا ت میں نہیں ہو ئی تھی ہم سب وفا قی حکومت کی نا قص پا لیسیو ں کے خلا ف اکھٹے ہو ئے تھے ۔اختلا فا ت ،تنا زعا ت اور گر ما گر می رہتی ہے میں آج بھی پر امید ہو ں کہ اختلا فا ت ختم ہو نگے اور اپوزیشن مل کر آگے بڑ ھے گی اور اس نا اہل حکومت سے چھٹکا را حا صل کرینگے ۔این اے 249پر صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ،پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات سے بھاگ نہیں رہی ہم نے کووڈ اور رمضا ن المبا ر ک کو مدنظر رکھتے ہو ئے ضمنی انتخا با ت ملتوی کر نے کے لئے الیکشن کمیشن کو لکھا تھا انہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصا ف نے بھی ضمنی انتخا ب ملتوی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ،29اپریل کو الیکشن ہونگے تو پیپلزپارٹی کا امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ حزب اختلا ف سے اجلا س ہوا ہے انہیں قا ئمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کی بات چیت ہو ئی ہے حزب اختلا ف سے پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی چیئر مین پر با ت نہیں ہو ئی ۔صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کا مو قف بلکل وا ضح ہے کہ نبی کریم ﷺ خا تم النبین کی حر مت اور ناموس پر ہما ر ی جا نیں قر با ن ہیں۔اس معاملے پر وفا قی حکومت کے غلط فیصلو ں کی وجہ ملک میں امن و اما ن کی صو ر تحا ل خرا ب ہو ئی ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قو م سے خطا ب کیا لیکن انہو ں نے قو می اسمبلی کے اجلا س میں شرکت نہیں کی ۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 444۔۔۔ایف ایچ بی