
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کی صدارت میں اہم اجلاس
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری لائیو اسٹاک و فشریز ایم پی اے آصف خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک و فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کی شرکت
چیئرپرسن فشرمن کوآپریٹو سوسائٹی محترمہ فاطمہ مجید، ڈی جی میرین فشریز پاکستان ڈاکٹر منصور حسین وساڻ شریک اجلاس
محمد علی ملکانی کی یورپی یونین کے آنے والے آڈٹ مشن کے لیے فشریز ڈیپارٹمنٹ کو تیاری مکمل کرنے کی ہدایت
محمد علی ملکانی کا کام نہ کرنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا
یورپی یونین آڈٹ کامیاب ہونے سے مچھلی کی ایکسپورٹ کے لیے عالمی مارکیٹیں کھل جائیں گی، محمد علی ملکانی
ایکسپورٹ سے تقریباً 400 ملین ڈالر کی غیر ملکی آمدنی کا امکان ہے، محمد علی ملکانی
پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے آصف خان یورپی یونین وفد کے لیے فوکل پرسن مقرر، ترجمان محمد علی ملکانی
تمام اداروں کے سربراہان کو اپنی تیاریاں ہفتہ وار رپورٹس میں جمع کرانے کی ہدایت
ملک کا نام روشن کرنے کے لیے دن رات محنت ضروری ہے، محمد علی ملکانی
سی فوڈ ہماری معیشت کا اہم حصہ، ایکسپورٹ میں اضافہ ملکی مالی فائدہ، محمد علی ملکانی


























