بھارتی فلم دھریندر میں پیپلز پارٹی کی ریلی اور شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر دکھانے کا معاملہ سیشن عدالت جنوبی پہنچ گیا۔
فلم کے رائٹر، پروڈیوسر اور اداکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایس ایچ او درخشاں سے رپورٹ طلب کی تھی، ایس ایچ او نے رپورٹ جمع نہیں کروائی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی، درخواست پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فلم میں بغیر اجازت پارٹی ریلی اور سابقہ چیئرمین کی تصاویر دکھائی گئیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ فلم میں کراچی خصوصا لیاری کو دہشت گردی کا گڑھ دکھایا گیا، اس فلم سے پاکستان اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔


























