اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے نیا سہولت پروگرام

آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق اب شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے موقع پر ہی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی یہ سہولت وینز چار مقامات ، ناکہ زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور فارن آفس پر موجود ہے۔سی ٹی او کے مطابق جن شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ نہیں ہوگا، ان کا موقع پر ہی لرنر پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ناکوں پر تعینات ٹریفک پولیس افسران لائسنس چیکنگ کے ساتھ شہریوں کی سہولت یقینی بنا رہے ہیں۔