مودی پاک بھارت جنگ سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کا جواب دیں، راہول گاندھی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر مستقبل بیان دے رہے ہیں، حال ہی میں ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے اپنے دورہ میں بھی پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ ایک دوسرے سے الجھنے والے تھے، ان کی مختصر جھڑپ میں 7 بالکل نئے اور خوبصورت جہاز مار گرائے گئے۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی کہا کہ ’دیکھو، اگر تم لوگ لڑائی کرو گے تو ہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے‘
ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ میری انتظامیہ نے واضح کیا اگر تم لڑو گے تو ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر اندر معاملہ ختم ہو گیا۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہول گاندھی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے، انھوں نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرنے کی جگہ امریکی صدر کے دعووں پر جواب دینے کی ہمت پیدا کریں۔
==============
eng.jeeveypakistan.com
sports.jeeveypakistan.com
======

========
ایکس پر پوسٹ میں راہول گاندھی نے لکھا صدر ٹرمپ مسلسل ایک کے بعد ایک ملک میں مودی کی توہین کررہے ہیں، حالیہ انہوں نے جنوبی کوریا میں کی۔
راہوک گاندھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسلسل کہ رہے ہیں کہ انہوں نے مودی کو آپریشن سندور سے روکنے کیلئے تجارت روکنے کی دھمکی دی، امریکی صدر نے کہا سات طیارے گرائے گئے، مودی جی گھبرائیں نہیں، جواب دینے کی ہمت کریں۔























