نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا منظور

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا منظور

صدارت چیئرپرسن و مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کی۔ بورڈ کے ممبران سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، عبدالجبار شاہین، ڈاکٹر شجاعت علی، میڈم پروین قادر آغا، کرنل (ر) افتخار الحسن، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وارث فاروقہ اور کوآپریٹو ممبران ڈاکٹر ہارون جمیل اور ڈاکٹر اظہر رشید کی شرکت ۔

13 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ادارے کے نوٹیفکیشن اور قانونی حیثیت کی توثیق، انسٹی ٹیوٹ کے ڈین، ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر اور فنانس ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ بی او جی میں ایچ آر، انتظامی اور مالیاتی امور سے متعلق تجاویز منظور کی گئیں۔ ادارے کے بنک اکاؤنٹس کھولنے، ضروری عملے کی بھرتی، رولز اینڈ ریگولیشنز کی تیاری، یوٹیلٹی اور فنانشل معاملات کی منظوری دی گئی۔ بورڈ میں ادارے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور انسٹی ٹیوشنل فنڈز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ایچ آر، فنانس کمیٹی اور پراجیکٹ امپلمنٹشن کمیٹی بھی بنائی گئیں۔