پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسرت قاضی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں مگر انہیں راہنمائی اور سرپرستی کی ضرورت ہے ، ہماری تعلیم یافتہ بچیوں کی اکثریت مناسب ماحول اور سرپرستی نہ ہونے کے باعث روزگار کے حصول کے مواقع سے محروم رہ جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ پارٹی کی شہید قائد بے نظیر بھٹو کا مشن تھا جسکی تکمیل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوشاں ہیں ، مسرت قاضی نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے یوتھ انگیجمنٹ ، وویمن امپاورمنٹ ایجنڈہ کو سراہتے ہوئے انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا-
#standwithkp
Load/Hide Comments























